الجھنا کے معنی

الجھنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اُلَجھ + نا }

تفصیلات

١ - گتھی ۔ پھنسنا, iسنسکرت زبان کا لفظ |ردھیہ| سے |الجھنا| بنا۔ امکان ہے کہ پراکرت کے لفظ |رجھ| سے بنا۔ اردو میں بطور فعل لازم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اعتراض کرنا","الٹ پلٹ ہونا","اکتا جانا","بے ترتیب ہوجانا","درہم برہم ہونا","دست و گریبان ہونا","صاف طور پر بیان نہ کرسکنا","عاشق ہونا","گھبرا جانا","مبتلا ہونا"]

ردھیہ اُلَجْھنا

اسم

مصدر, فعل لازم

اقسام اسم

الجھنا کے معنی

١ - گتھی ۔ پھنسنا

٢ - حجت کرانا

"تم نے اپنے بال کیوں نہیں سلجھالیے، سب الجھے پڑے ہیں۔" (١٩٦١ء، ہالہ، اے آر خاتون، ٣١)

٣ - تکرار کرنا

"اصطلاحات کا دامن . انتشار حال کے کانٹوں میں الجھ جاتا ہے۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٥٥:٢)

٤ - گروہ درگروہ ہونا

"کشتی لڑنے لگا، یہ کب اس کو الجھنے دیتے ہیں کہ لمحے کے لمحے میں اس کو دے مارا۔" (١٩٠٢ء، آفتاب شجاعت،١، ١١٢٠)

٥ - اٹکنا۔ مبتلا یا گرفتار ہونا

 خود اپنی ریش میں الجھے ہوئے ہیں حضرت واعظ بھلا ان کو بتوں کے گیسوے پر خم سے کیا مطلب (١٩٢١ء، اکبر، دیوان، ١٢٤:١)

٦ - بکھیڑے میں پڑنا

 خواب دیکھے ہیں تری زلف سیر کے بار ہا کیوں دل اختر نہ الجھے اس کی تعبیروں کے بیچ (١٨٦١ء، کلیات اختر (واجد علی شاہ)، ٣٣٧)

٧ - جھگڑا ۔ گتھنا

"حدیث میں ایک جگہ الجھے ہوئے تھے سید کاظم نے اس خوبصورتی سے سلجھایا کہ مان گئے۔" (١٩٣٠ء، حیات صالحہ، ١١١)

٨ - کام سے لگنا۔ التوا ہونا۔ رکنا

 خوش ہوا رہ کے میں غمیں نہ کہیں جی الجھتا رہا کہیں نہ کہیں (١٨٠٩ء، جرات دیوان، قلمی نسخہ، ١٥٤)

١ - دھاگے وغیرہ کے تاروں کا ایک دوسرے میں لپٹ جانا، گرہ درگہ ہونا، الجھٹی پڑنا، سلجھنا کی ضد۔

"الجھ جائے گا تو سلجھ جائے گا: شادی ہوئی تو خود بخود درست ہو جائے گا۔" (جامع اللغات، ٢٢٥:١)

٢ - پھنسنا، اٹکنا، ہگلنا۔

 میرے پھندے میں ایک بھی نہ پھنسا پانچ بنو تھی جس چار الجھے (١٨٧٩ء، جان صاحب، دیوان، ٢١٢)

٣ - لپٹنا، گتھنا۔

"کل ایک کاشتکار بھی اپنے پیشے سے الجھنے لگا۔" (١٩١٨ء، روح الاجتماع، ١٤٥)

٤ - (کسی کام میں) پھنس کر رہ جانا، محو اور مشغول ہونا۔

 ظفر نے قصہ زلف دراز جاناں کو کیا بیان تو کیا کیا بیان میں الجھا (١٩٤٩ء، کلیات ظفر، ١٦:٢)

٥ - پریشان ہونا، گھبرانا۔

"داماں قانون تو جانتی نہیں خواہ مخواہ الجھتی ہیں۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ١)

٦ - ذہنی کشمکش یا تردد میں پڑ جانا، کسی معاملے میں صحیح فیصلہ نہ کر سکنا۔

 اچھوں سے الجھتے ہیں وہ اکثر جو برے ہیں اچھے تو بروں کی بھی شکایت نہیں کرتے (١٩١٥ء، کلام محروم، ١٢٧:١)

٧ - (محبت میں) مبتلا ہونا، مائل ہونا، عشق ہونا۔

"اس قدر پیچیدہ . جملوں کے بھر مار ہوتی ہے کہ اصل مفہوم الجھ کر رہ جاتا ہے۔" (١٩٣٣ء، خطبات عبدالحق، ٢٠)

٨ - شادی یا منگنی ہونا۔

 الجھتے ہو تم اگر دیکھتے ہو آئینہ جو تم سے شہر میں ہوں ایک دو تو کیونکر ہو (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٩٧)

٩ - ناجائز تعلق ہونا۔

١٠ - (جی بھر جانے یا ابا کرنے کے باعث) اکتانا، زچ ہونا، بیزار ہونا، برداشتہ خاطر ہونا۔

١١ - رک رک کر یا چبا چبا کر بات کرنا، رک رک کر یا اٹک اٹک کر بولنا یا پڑھنا۔

١٢ - بحث، تکرار یا حجت کرنا، ٹوکنا۔

١٣ - لڑنا جھگڑنا، دست و گریبان ہونا، مقابلہ کرنا۔

١٤ - (کسی معاملے یا بات کا) مبہم ہونا، غیر واضح ہو نا، گنجلک ہونا (بات یا مفہوم وغیرہ کے ساتھ مستعمل)۔

١٥ - (رنج، غصے یا شرم وغیرہ کی بنا پر) پیچ و تاب کھانا، بگڑنا۔

١٦ - (معاملے کا) رک جانا، التوا ہونا، دیر ہونا۔ (فرہنگ آصفیہ، 214:1)

١٧ - (کسی کے پاس) رقم پھنس جانا۔ (فرہنگ آصفیہ، 214:1؛ پلیٹس)۔

١٨ - (حساب میں) غلطاں پیچاں ہونا۔ (فرہنگ آصفیہ، 214:1؛ پلیٹس)

الجھنا کے مترادف

, اٹکنا

اتکنا, اٹکنا, بحث, بگڑنا, پھنسنا, جھگڑنا, رکنا, رُکنا, گتھنا, گھبرانا, لپٹنا, ٹوکنا, ہلگنا

الجھنا english meaning

be confusedbe entangledfall foul (of)feel uneasyprevent ; hinderquarrel be involved (in quarrel or difficualty)To be entangledto be involvedto discussto quarrel

شاعری

  • وہ رنا جو ہوتی چلی آئی ہے عل سے
    صدقے گئی باتوں میں الجھنا نہ کسی سے
  • الجھنا زلف سے لڑنا نگہ سے
    بنے ہیں حضرت دل بھی بلا کے

محاورات

  • الجھنا آسان سلجھنا مشکل
  • باتوں میں الجھنا
  • دل سینے میں الجھنا
  • طبیعت الجھنا
  • کانٹوں میں الجھنا

Related Words of "الجھنا":