الزام کے معنی

الزام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِل + زام }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٨ء کو "کلیات انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(کسی پر) جرم عائد کرنے یا کیے جانے کا عمل","جمع: الزامات","حرف گیری","قصور وار ٹھہرانا","قصوروار ٹہرانا","لازم کرنا","کسی کو کسی بدعنوانی سے وابستہ کرنا"]

لزم اِلْزام

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اِلْزامات[اِل + زا + مات]
  • جمع غیر ندائی : اِتزاموں[اِل + زا + موں (و مجہول)]

الزام کے معنی

١ - (کسی پر) جرم عائد کرنے یا کیے جانے کا عمل، حرف گیری، قصور وار ٹھہرانا۔

"وہ ابتدائی تحقیقات کے بعد قتل عمد کے الزام میں سشن سپرد ہو گیا تھا۔" (١٩٢٤ء، افسانچے، ١٧١)

٢ - تہمت، بہتان، اتہام۔

 مجھ پر الزام رقیبوں نے سنوارے کیا کیا ہو گئے میرے عدو دوست تمہارے کیا کیا (١٩٠٣ء، سفینۂ نوح، ١٨)

الزام کے مترادف

طوفان, لگائی بجھائی, دھبا

اِتِّہام, اتہام, افتراء, بدنامی, بہتان, تہمت, جُرم, دوش, طوفان, قصور, لَزَمَ

الزام english meaning

allegationAccusationblamechargeconvictionimputationIndictmentreproof

شاعری

  • ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیں
    دنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
  • الزام اپنی موت کا موسم پہ کیوں دھروں
    میرے بدن میں میرے لہو کا فساد تھا
  • بخشا ہر ایک پھول کو ہم نے لہو‘ مگر
    اہل چمن نے ہم کو تو الزام ہی دیئے
  • تیری تحقیق کے الزام سے بچنے کے لئے
    میری تصویر کا ہر رنگ پریشاں نکلا
  • ہوا ہے وہ اگر منصف تو امجد احتیاطاً ہم
    سزا تسلیم کرتے ہیں کسی الزام سے پہلے
  • الفت میں تیری پاک ہر الزام سے ہم ہیں
    دل پاس نہیں ہے تو کس آرام سے ہم ہیں
  • اب منہ سے نہ کچھ کہیے گا ہم کرچکے توبہ
    تدبیر یہاں ہوگئی الزام سے پہلے
  • الزام ہے اسی پہ تمھارے بھی جور کا
    تہمت نصیب میری طرح چرخ پیر ہے
  • اس کمر سے نگاہ شوق لپٹتی تو ہے لیک
    جی یہ دھڑکے ہے کہ آجائے نہ الزام کہیں
  • نظر لطف کہاں ہوتی ہے بد حالوں پر
    کون الزام ہے ان حسن کے متوالوں پر

محاورات

  • الزام (اپنے سر) لینا
  • الزام (وغیرہ) کسی کے سر تھوپنا
  • الزام عاید کرنا
  • الزام عاید ہونا
  • الزام ما لا یلزم
  • الزام کے ردے رکھنا
  • مورد الزام کرنا
  • کھلائے کا نام نہیں رلائے کا (الزام) نام ہے

Related Words of "الزام":