امرود

{ اَم + رُود }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے اسم |امرت| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٢٠ء کو "توزکِ جہانگیری" میں مستعمل ملتا ہے۔

["امرت "," اَمْرُود"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : اَمْرُدوں[اَم + رُو + دوں (و مجہول)]

امرود کے معنی

١ - گول یا مخروطی شکل کا مشہور پھل جس کا پوست سبزی یا زردی مائل اور جس کے اندر چھوٹے چھوٹے نرم بیجوں کا گچھا ہوتا ہے، جام۔

"اچھا کل میں نے تمہیں امرود کھلایا تھا وہ رکھ دو۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ١١١)