انڈا کے معنی
انڈا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَن + ڈا }
تفصیلات
iسنسکرت اور تامل دونوں زبانوں میں اس کے مترادف لفظ |انڈک| ہے چونکہ تامل زبان سے اردو کا زیادہ تعلق نہیں رہا لہٰذا اغلب امکان سنسکرت سے ماخوذ ہونے کا ہے۔ قدیم |انڈ| استعمال ہوتا تھا اور ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں |انڈا| استعمال ہوا۔, m["انڈا","تخمِ ماکیاں","تخم مرغ","خایئہ ماکیان","صفر جس کی انگریزی شکل انڈے سے مشابہ ہوتی ہے، جیسے: اگر یہی حال رہا تو تمھیں امتحان میں انڈا ملے گا","مادہ پرند وغیرہ کا دیا ہوا وہ بیشتر بیضاوی شکل کا جسم مادی جس کے اندر چکنے پانی جیسا سفید اور اس کے بیچ میں گول وضع کا زرد مادہ ہوتا ہے (یہ دونوں باہم ملنے نہیں پاتے اور مقررہ گرمی پانے پر اسی مادے سے بچہ بنتا ہے اور پیدا ہوتا ہے)","نطفئہ مرغ","وہ شے جو پرندوں اکثر مچھلیوں اور رینگنے والے جانوروں ۔ کیڑوں مکوڑوں وغیرہ کی مادہ کے بیضہ دان میں سے نکلتی ہے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : اَنْڈے[اَن + ڈے]
- جمع غیر ندائی : اَنْڈوں[اَن + ڈوں (و مجہول)]
انڈا کے معنی
"ہم پنیر اور انڈے کی صورت کو ترس گئے"۔ (١٩٣٦ء، گرداب حیات، راشد الخیری، ٩٨)
انڈا کے مترادف
بیضہ
آستینہ, آسینہ, آشینہ, آنو, انڈ, ایگ, بیض, بیضہ, ثنتل, خاگ, خایہ, فوطہ, ہا, ہدَرة
انڈا english meaning
egg; a kind of firework (so called because the composition is put in an egg-shell)Eggto jump over
شاعری
- اس دوپہری میں کہاں مرغے لڑانے جائے ہے
چھوڑتی ہے چیل بھی اس وقت انڈا دھوپ میں
محاورات
- اپنی مرغی بری نہ ہو تو ہمسایے میں انڈا کیوں دے
- انڈا پوچ ہونا
- انڈا گندہ ہونا
- انڈا ڈھیلا ہوجانا یا ہونا
- اوکھ سے گنڈیری پیاری گڑ سے پیارا گانڈا (گنا) ماں بہن سے جورو پیاری جس سے ہوئے گزارا
- ایک انڈا وہ بھی گندا
- بھانڈا (چوراہے میں) پھوڑنا
- بھانڈا پھوٹ جانا یا پھوٹنا
- بھانڈا پھوٹنا
- بھانڈا پھوڑ دینا یا پھوڑنا