انگڑائی کے معنی
انگڑائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَنْگ (ن مغنونہ) + ڑا + ای }
تفصیلات
١ - سستی دور کرنے کے لیے (نیز مرتے وقت) ہاتھ اوپر یا آگے کی طرف لے جا کر جسم کو تاننے کا عمل، خمیازہ۔, m["بازو اُٹھا کر ، جسم کو اکڑا کر سُستی دور کرنے کا عمل","بدن توڑنا","بدن کا اکڑنا","بدن کو پھیلانا","بستر پر کروٹیں بدلنا","جسم کے بالائی حصے کا تناؤ","خمیازہ (انسان حیوان دونوں کے واسطے ہے) ایک طبعی حرکت ہے جو سستی دور کرنے کے واسطے ظاہر ہوتی ہے اس کا یہ طریقہ ہے کہ آدمی ہاتھوں کو کھڑا کرکے سر کی طرف لے جاتا اور اپنے جسم کو تانتا ہے","دونوں بازو پھیلا کر جماہی لینا","سستی دور کرنے کے لیے (نیز مرتے وقت) ہاتھ اوپر یا آگے کی طرف لے جاکر جسم کو تاننے کا عمل"]
اسم
اسم کیفیت
انگڑائی کے معنی
انگڑائی english meaning
caste raceclassPandiculationsortspeciestribe
شاعری
- اپنے مرکز کی طرف مائلِ پرواز تھا حُسن
بھولتا ہی نہیں عالم تری انگڑائی کا - انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اُٹھا کے ہاتھ
دیکھا مجھے تو چھوڑ دیئے مسکرا کے ہاتھ - ستارے سوگئے انگڑائی لے کر
کہ افسانے کا انجام آرہا ہے - اپنے مرکز کی طرف مائل پرواز تھا حُسن
بھولتا ہی نہیں عالم تیری انگڑائی کا - حُسن کے ہاتھ بندھے‘ وہ ذرا دیر سہی
مجھ پر احساں تری آئی ہوئی انگڑائی کا - لوگ جس چیز کو آثارِ سحر کہتے ہیں
نیند سے جاگتے نغموں کی اک انگڑائی ہے - اس کی انگڑائی کا نقشہ چشم تر میں پھر گیا
اور دو ہاتھ آج پانی بڑھ گیا اس چاہ کا - انگڑائی لے رہا ہے بیمار غم کسی کا
پر تل رہے ہیں گویا اڑنے کو مرغ جاں کے - انگڑائی لے کے سبزۂ خوابید جاگ اٹھا
اترا خمار نرگس بد مست خواب کا - انگڑائی لے کے اپنا مجھ پر خمار ڈالا
کافر کی اس ادا نے بس مجھ کو مار ڈالا
محاورات
- کھانا کھا کر انگڑائی لیں تو کھایا پیا کتے کے پیٹ میں چلا جائے گا