انھوں کے معنی

انھوں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِنھوں (و مجہول) }

تفصیلات

١ - حالت فاعلی میں ان کی مغیرہ حالت (واحد و جمع دونوں کے لیے |نے| کے ساتھ مستعمل), m["(قدیم) ٫اُن، کی جگہ (عموماً حرف جار سے پہلے)","(قدیم) اِن (دیکھئے) کی جگہ (عموماً حرف جار سے پہلے)، جیسے: انھوں سے کہہ دو","حالت فاعلی میں اُن (دیکھئے) کی مغیرہ حالت (واحد نیز جمع دونوں کے لیے ٫نے، کے ساتھ مستعمل)","حالت فاعلی میں اِن (دیکھئے) کی مغیرہ حالت (واحد و جمع دونوں کے لیے ٫نے، کے ساتھ مستعمل)"]

اِن اِنھوں

اسم

ضمیر اشارہ قریب ( جمع )

اقسام اسم

  • حالت : فاعلی
  • مفعولی حالت : اِنھیں[اِنھیں]
  • اضافی حالت : اِن کا[اِن + کا]
  • تخصیصی حالت : اِنھی[اِنھی]

انھوں کے معنی

١ - حالت فاعلی میں ان کی مغیرہ حالت (واحد و جمع دونوں کے لیے |نے| کے ساتھ مستعمل)

"اِنھوں نے تمھاری کبھی شکایت نہیں کی"۔ (١٩٥٨ء، مہذب اللغات، ٤٠١:١)

٢ - ان کی جگہ استعمال ہوتا تھا۔

"انھوں سے کہہ دو"رجوع کریں:

شاعری

  • انھوں میں جو کہ ترے محوِ سجدہ رہتے ہیں
    نہیں ہے قدر ہزاروں برس کی طاعت کی
  • آیت حجاب کی تھی شانوں میں جس کی نازل
    سرننگے پا برہنہ لائے انھوں کو جاہل
  • طبیعت اس قدر بادی انھوں کی ہے کہ جب دیکھو
    وضو کی شیخ جی بیٹھے ہوئے تجدید کرتے ہیں
  • کیا علم انھوں نے سیکھ لیے جو بن لکھے کو بانچے ہیں
    اور بات نہیں منھ سے نکلے بن ہونٹ ہلائے جانچے ہیں
  • بجے جو فتح کے باجے میان فوج یزید
    مجھے انھوں نے بتایا کہ ہوگئے وہ شہید
  • کرتے ہیں سرکشی جو کف پا سے آبلے
    اے خا دشت عشق بٹھا دے انھوں کے تئیں
  • برش انھوں کی تیغ کی مجھ سے بیاں نہ ہوسکے
    خامے کی اب زباں ہوئی لکھنے سے جس کا نام دو
  • میں نے کیا سلام لگائے انھوں نے تیر
    چار انگلیاں اٹھائی ہیں گویا جواب میں
  • انھوں نے کچھ واں دو ابھی دی اور دکھائے کچھ چھو چھو منترے بھی
    پڑھنت کیا تھی وہ اک کلا تھی ہوئیں وہیں اچھی رادھکا جی
  • افتادگی پر بھی نہ چھوا دامن انھوں کا
    کوتاہی نہ کی دلبروں کے ہم نے ادب میں

Related Words of "انھوں":