اوجھل کے معنی

اوجھل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ او (و مجہول) + جَھل }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کا لفظ |اگوچر| سے |اوجھل| بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آڑ میں","اگو چھڑ","اوٹ میں","پردے میں","پردے میں رکھا ہؤا","تنہا (کرنا ۔ ہونا کے ساتھ)","چھپا ہوا","عقب میں","نظر سے پرے یا غائِب","نگاہوں سے دور"]

اگوچر اوجَھل

اسم

اسم ظرف مکان ( واحد ), صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اوجھل کے معنی

["١ - پیچھے، آڑ میں، عقب میں، پردے میں۔"]

[" چھپا رہتا ہے سلطان بند گان خاص کی اوجھل اگر وہ خود نظر آئے تو پھر بندہ نما کیوں ہو (١٩٦٠ء، آتش خنداں، ١٩١)"]

["١ - غائب، پوشیدہ، پنہاں، چھپا ہوا، نگاہوں سے دور۔"]

[" جو سامنے اب تک آئے نہیں کیوں دھیان میں آئے جاتے ہیں آنکھوں سے ابھی تک اوجھل ہیں اور جی میں سمائے جاتے ہیں (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٧٠)"]

["١ - جو حائل کسی چیز کو دیکھنے میں مانع ہو، اوٹ، آڑ، حجاب، پردہ۔"]

["\"پیچھے سے جا کر دیکھو تو دم کی اوجھل میں مور نظر ہی نہیں آتا۔\" (١٩١٠ء، آزاد، اردو کی دوسری کتاب، ٨)"]

اوجھل کے مترادف

آڑ, پردہ, سایہ

آڑ, ادلا, اوٹ, اکنت, پردہ, پنہاں, پوشیدگی, پوشیدہ, پیچھے, تخلیہ, تنہائی, چھپانا, حجاب, حفاظت, خلوت, سایہ, علیحدہ, غائب, مخفی, نہاں

اوجھل english meaning

any slight repastconcealedconcealmentfishhiddeninvicibleinvincibleluncheonout of sightseclusion

شاعری

  • یار کو دیدۂ خونبار سے اوجھل کرکے
    مجھ کو حالات نے مارا ہے مکمل کرکے
  • دن ڈوب گیا تو بات کچھ اور بھی ہے
    آنکھ اوجھل واردات کچھ اور بھی ہے
  • مرگیا کوہ کن اسی غم میں
    آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل ہے
  • جس کی صورت آنکھ سے اوجھل کبھی ہوتی نہ تھی
    اب اسی کا تشنہ دیدار میں رہنے لگا
  • اوجھل آنکھوں سے میں جو ہوتی تھی
    یاکہیں اور جاکے سوتی تھی
  • اوجھل اس ہستی کی تنگی کے یقینی تھا پہاڑ
    یہ پرکاہ ہی پر نظروں سے ٹالا نہ گیا
  • چار سو دیکھوں ہوں جوں آئنہ آنکھیں پھاڑ پھاڑ
    میری نظروں سے جو اوجھل وہ پری وش ہے مرا
  • وہ تجھ میں چھپ رہا تو ڈھونڈھتا ہے جا بجا اس کو
    غلط فہمید چھوڑ اور تل کی اوجھل دیکھ پربت ہے
  • ہونے دیتے ہی نہیں ہیں آنکھ سے اوجھل ذرا
    غصہ آتا ہے مجھے صاحب کے باوا جان پر
  • ہاں توں ناامید نا ہو کونجانے سرغیب
    کیا اچھیگا پردے اوجھل کھیل پتلیاں غم نہ کھا

محاورات

  • آنکھ (اوٹ) اوجھل پہاڑ اوجھل (اوٹ)
  • آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل
  • آنکھ اوجھل‘ پہاڑ اوجھل
  • آنکھ سے اوٹ (اوجھل) ہو جانا
  • آنکھوں سے اوجھل ہوجانا
  • آنکھوں سے اوٹ (اوجھل) ہونا
  • اوجھل کرنا
  • اوجھل ہونا
  • تل کی (اوٹ) اوجھل پہاڑ
  • تنکے کی اوٹ (اوجھل) پہاڑ

Related Words of "اوجھل":