اونٹ کے معنی

اونٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اُونْٹ (ن غنہ) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کا لفظ |اشت| سے |اونٹ| بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(عربی) ناقہ یا جمل","(فارسی) شتر","ایک اونچا لمبا دراز گردن پیٹھ میں کوبڑ چھوٹی دم لٹکے ہونٹ اور بل بل کی آواز نکالنے والا چوپایہ (جو ریگستان میں بہت تیز چلتا اور کانٹوں والی جھاڑیاں اور کانٹے شوق سے کھاتا ہے۔ بیشتر باربرداری اور سواری کے کام میں آتا ہے)","ایک پالتو چوپایہ جو ریگستانوں میں بار برداری اور سواری کا کام دیتا ہے","بے وقوف","جس کا قد دراز ہو","حِقہ اونٹ کا بچہ","طویل سینہ","مذاقاً لمبا بیوقوف آدمی (س اُشتر)","مرت پریا"]

اُشٹ اُونْٹ

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : اُونْٹوں[اُوں + ٹوں (و مجہول)]"]

اونٹ کے معنی

["١ - جس کا قد دراز ہو، طویل سینہ۔ (دریاے لطافت، 93)۔","٢ - بیوقوف، احمق (فرہنگ آصفیہ، 336:1)"]

[" پیدا کیے اونٹ بیل گوڑے ہر شے کے بنا دیے ہیں جوڑے (١٩١١ء، کلیات اسماعیل، ٧)"]

["١ - ایک اونچا لمبا دراز گردن پیٹھ میں کوبڑ چھوٹی دم لٹکے ہونٹ اور بل بل کی آواز نکالنے والا چوپایہ (جو ریگستان میں بہت تیز چلتا اور کانٹوں والی جھاڑیاں اور کانٹے شوق سے کھاتا ہے۔ بیشتر بار برداری اور سواری کے کام میں آتا ہے)، (فارسی) شتر، (عربی) ناقہ یا جمل۔"]

اونٹ کے جملے اور مرکبات

اونٹ بان, اونٹ کٹارا, اونٹ کی بولی, اونٹ گاڑی, اونٹ گاو

اونٹ english meaning

camelto dozeto take a nap

شاعری

  • ہاں کیوں نہ ہوں مورکھوں کے دیوتا غالب
    ہیں باولے گاؤں اونٹ بھی پرمیشر
  • رکھوا کے ان کو اونٹ پہ جلدی سے خوانخواہ
    لی اس شکار گاہ سے پھر اپنے گھر کی راہ
  • پھر جو وہ کچھ کہے تو بکنے دے
    بڑ بڑاتے ہیں لادنے میں اونٹ
  • بلد اور خچروں کی کیا بھی چلی
    یلس اونٹ اڑکیکی تین کابلی
  • سو کو کم و کیسو چوا ہور چندن
    لڑتے مشک کے اونٹ چندر بدن
  • نرم تیز ترپاں جو اونٹ کیر گیاں
    نہ اونٹ کیر گیاں بلکہ چوندھیر گیاں
  • شیخ پر گو کہ رشک آتا ہے
    اونٹ کے سو لغات جانتے ہیں
  • گلے میں اونٹ کے باندھی ہے بلی
    بہو ٹھنگنی میاں لم بوترا ہے
  • گلے میں اونٹ کے باندھی ہے بلی
    بہو ٹھگنی میاں لم بوترا ہے
  • لو ہو گیا ہے اونٹ الیکشن کا بے نکیل
    اب لٹھ چلیں گے جلسوں میں آباد ہوں گے جیل

محاورات

  • آدمی کو اونٹ بنا دینا
  • انوکھے گاؤں میں اونٹ آیا تو لوگوں نے جانا پرمیشر آیا
  • انوکھے گانو اونٹ آیا
  • اونٹ ‌بلبلاتا ‌(برلتا) ‌ہی ‌لدتا ‌ہے
  • اونٹ ‌بلبلاتا ‌ہی ‌لڑتا ‌ہے
  • اونٹ ‌بلیاں ‌لے ‌گئیں ‌ہاں ‌جی ‌ہاں ‌جی ‌کیجئے
  • اونٹ ‌بہے ‌جائیں ‌مکوڑا ‌کہے ‌مجھے ‌تھاہ ‌پائی ‌ہے
  • اونٹ ‌پادیگا ‌پادیگا ‌جب ‌پادا ‌تو ‌پھس
  • اونٹ ‌جب ‌بھاگتا ‌ہے ‌تو ‌پچھم ‌کو ‌یا ‌مکہ ‌کو
  • اونٹ ‌جب ‌تک ‌پہاڑ ‌کے ‌نیچے ‌نہ ‌آئے ‌کسی ‌کو ‌اپنے ‌سے ‌اونچا ‌نہیں ‌سمجھتا ‌یا ‌جانتا ‌ہے ‌مجھ ‌سا ‌کوئی ‌نہیں۔ ‌اونٹ ‌جب ‌پہاڑ ‌کے ‌نیچے ‌آتا ‌ہے ‌تب ‌آپ ‌کو ‌سمجھتا ‌ہے

Related Words of "اونٹ":