اٹل کے معنی

اٹل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَٹَل }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں |ٹلنا| مصدر سے حاصل مصدر |ٹل| ہے جس کے ساتھ |اَ| بطور سابقہ نفی استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اَ۔ نہ + ٹل۔ ہلنے والا)","ثابت قدم","جو آنکھوں سے اوجھل ہو","جو اپنی جگہ سے نہ ہِل سکے","خدا کا ایک نام","صاحب استقلال","غیر متبدل","غیر متحرک","غیر متغیر","مستحکم و قاﺋم"]

اسم

صفت ذاتی

اٹل کے معنی

١ - جو اپنی جگہ سے نہ ہلے، غیر متزلزل، قائم، ایک جگہ ٹھہرا ہوا، ثابت قدم، مستحکم

"اس کے خیالات کی بنیاد اٹل . ہے۔" (١٩٣٩ء، تمغہ شیطانی، ٦٣)

٢ - اپنی بات سے نہ پھرنے والا، کسی بات پر جم جانے والا۔

"وہ اپنے اصول پر اس قدر اٹل ہیں کہ اب اگر میں . کوئی لفظ بھی زبان سے نکالوں تو . میرے خون کے پیاسے ہو جائیں گے۔" (١٩٢٠ء، عزیزۂ مصر، ٦٠)

٣ - جو نہ مٹے، برقرار، سدا رہنے والا۔

"وہاں کے ثواب مستقل اور عذاب اٹل ہیں۔"

٤ - جسے ٹالا نہ جا سکے، ضروری، یقینی، قطعی، ناگزیر۔

"انجمن کے اندر سے کوئی ایسی قوت نہیں نکل سکتی . جس میں سے رگڑ نے اپنی اٹل کٹوتی نہ کاٹ لی ہو۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٣٧)

اٹل کے مترادف

اچل, ثابت قدم, جماد, قائم

آسودہ, اچل, استوار, امٹ, برقرار, سیر, ضروری, قائم, قطعی, لازوال, مبرم, مستحکم, مستقل, مضبوط, یقینی

اٹل english meaning

Not to be moved or shaken; not to be avertedavoidedor escaped; fixedfirmimmovablepermanent; faststationary; unable to move; unvaryingunchangeable; unshakeableunshakenunwaveringsteadfast; inviolable; irrefragable; inflexibleunyieldingresolutedeterminedstubbornobstinate.averagedetermindinevitableinexorableintermediateinvitablemiddlemoderatepermanentpermanent unchangingresolved

شاعری

  • تو چاہے بار خدایا تو کون دخل انداز
    اٹل ہوں لاکھ قضا و قدر کے حکم و حمم
  • اٹھا ایک خیبر کا قلعہ بکل
    بڑے بھڑ کلاں پر اگل تھے اٹل

محاورات

  • اچھے بہے اٹل پران گئے نکل

Related Words of "اٹل":