اٹکھیلیوں کی چال کے معنی

اٹکھیلیوں کی چال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَٹ + کھے + لِیوں (و مجہول) + کی + چال }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |اَٹْکھیلی| کی مغیرہ جمع کے ساتھ حرف اضافت |کی| اور |چلنا| مصدر سے حاصل مصدر |چال| لگایا گیا ہے۔ یہ مرکب اضافی ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد

اٹکھیلیوں کی چال کے معنی

١ - اٹھلائی رفتار، خرام ناز، شوخی اور ناز و انداز کی چال۔

 مجھے وہ دیکھ کر اٹکھیلیوں کی چلتے ہیں چال اڑائے کبک نے طاؤس خاں کے بارے ڈھنگ (١٨٧٩ء، جان صاحب، ٢٥٧:٢)