اپ ٹو ڈیٹ کے معنی
اپ ٹو ڈیٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَپ + ٹُو + ڈیٹ (ی مجہول) }
تفصیلات
iانگریزی زبان میں تین الفاظ کا مرکب ہے، up, to, date انگریزوں کی برصغیر میں آمد کے ساتھ ہی عوام کی روزمرہ زبان میں داخل ہوا۔ البتہ تحریری صورت میں ایک عرصہ بعد آیا۔ سب سے پہلے ١٩٢١ء، کو "لخت جگر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
اپ ٹو ڈیٹ کے معنی
١ - جدید وضع قطع رکھنے والا
"صرف ایک، خوبصورت، رنگین مزاج، اپ ٹو ڈیٹ، شیریں بیان نوجوان دیکھا اور پھول اٹھیں"۔ (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ٢١:٢)
٢ - عہد حاضر کی ضروریات اور رجحانات کے مطابق۔
"دو چار پرانے بادبان بھی لے کر بیسویں صدی کے اس اپ ٹو ڈیٹ جہاز میں لگائے ہوئے ہیں۔" (١٩٣٩ء، تنصیحات، ١٧١)
٣ - حال تک جملہ متعلقات پر مشتمل، تاحال مکمل۔
"فہرست اپ ٹو ڈیٹ ہو نہ کہ تقویم پارینہ"۔ (١٩٢١ء، لخت جگر، ٢٨٧)
اپ ٹو ڈیٹ english meaning
["|up to date|"]