اچھا بھلا کے معنی

اچھا بھلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَچھ + چھا + بَھلا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے لفظ |اَچھا| کے ساتھ |بَھلا| بطور مترادف تاکید کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٤٣ء کو "تاریخ الحکما" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھلا چنگا","بے عیب","جیسا چاہئے","صاف صاف","کھلا کھلا"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اچھا بھلا کے معنی

١ - خاصا، درست، سالم، بے عیب۔

"اچھا بھلا کاغذ ستیاناس کرتے۔" (١٩٣٤ء، اودھ پنچ، لکھنو، ١٩، ٩:٦)

٢ - تندرست، بھلا چنگا۔

"وہ بے کلی جاتی رہی اور وزیر اچھا بھلا ہو گیا لیکن بول نہ سکتا تھا۔" (١٧٤٣ء، تاریخ الحکما، ١٧٢)

٣ - صاف صاف، کھلا کھلا، نمایاں۔

"چاند تو اچھا بھلا موجود ہے، اب تمھیں نہ دکھائی دے تو کیا کیا جائے۔" (١٩٥٨ء، مہذب اللغات، ١٤٧:١)