اکڑاو کے معنی
اکڑاو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَک + ڑاو (و مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |اکڑنا| کا اسم کیفیت |اکڑاو| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٤ء کو "ماہنامہ، ہمدرد صحت، دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(طب) تشنج","اکڑنا (دیکھیئے) کا اسم کیفیت","بنیٹے کا مرض"]
اَکَڑْنا اَکْڑاو
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اکڑاو کے معنی
١ - اکڑنا کا اسم کیفیت۔
"جھلیوں کی ساخت میں ایک قسم کی سختی اور ان کے افعال میں ایک حد تک سستی اور اکڑاو سا پیدا کر دیا کرتا ہے۔" (١٩٣٤ء، ماہنامہ، ہمدرد صحت، دہلی، ٧٥)
٢ - [ طب ] تشنج، بنٹیے کا مرض۔ (رسالۂ حاذق، اجمل خان)