اکیلا کے معنی

اکیلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَکے + لا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کا لفظ |اک+لا| سے |اکیلا| بنا۔ اردو میں بطور صفت اسم اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٠٠ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(تابع فعل) جریدہ","(ھ) بغیربیوی کے","بلا شرکت غیرے","بے مثل","تن تنہا","جس کے ساتھ دوسرا نہ ہو","سنسان اور خالی مکان یا جگہ","غیر آباد","وہ مقام جہاں کوئی دوسرا نہ ہو","کنوارا (ایک سے)"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), متعلق فعل

اقسام اسم

  • ["جنسِ مخالف : اَکیلی[اَکے + لی]","واحد غیر ندائی : اَکیلے[اَکے + لے]","جمع : اَکیلے[اَکے + لے]"]
  • ["جنسِ مخالف : اَکیلی[اَکے + لی]","واحد غیر ندائی : اَکیلے[اَک + لے]","جمع : اَکیلے[اَکے + لے]"]

اکیلا کے معنی

["١ - تنہائی، خلوت۔"]

["\"کوئی وکیل بھی . جرح کے سوال گواہ سے اکیلے میں بیٹھ کر کرتا ہے۔\" (١٩٢٨ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٣، ٣:٣)"]

["١ - تنہا، جس کے ساتھ دوسرا نہ ہو، واحد، ایک۔","٢ - وہ مقام جہاں کوئی دوسرا نہ ہو، سنسان اور خالی مکان یا جگہ۔","٣ - یکتا، لاثانی، فرد، بے مثل، لاجواب۔"]

["\"اکیلا ہی . اس پرانے خاندان کی یادگار ہے۔\" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ١١٣:٣)"," اکیلا گھر شب فرقت میں ویرانے سے بدتر ہے مہیب آتی ہیں آوازیں درو دیوار و ایواں سے (١٨٩١ء، اشک، معیار نظم، ٢٦٦)"," جان کیا چیز ہے ایمان پہ کھیلا ہے تو پسر سعد کے چیلوں میں اکیلا ہے تو (١٩٣١ء، محب، مراثی، ١٢٩)"]

["١ - بلاشرکت غیرے، صرف، فقط، محض۔"]

["\"عورت کو اس کی طبیعت پر اکیلا چھوڑ دے کہ گھنٹے آدھ گھنٹے میں وہ اپنے دل کی بھڑاس نکال لے۔\" (١٩٢٤ء، عصائے پیری، ١٧٠)"]

اکیلا کے مترادف

احد, تنہا, چھڑا, جدا, اکہرا, الگ, ایک, یک, یکتا

الگ, ایک, ایکہا, ایکہوا, تنہا, تنہائی, خالی, خلوت, صرف, علیحدہ, فرد, فقط, لاثانی, لاجواب, محض, مفرد, واحد, ہکوا, ہیکیا, یکتا

اکیلا english meaning

(F. ake|la)a fakeer|s bedding which may be a dear or tigher|s skinaloneindividuallonelylonesomepeerlessSinglesolitaryunique [~ایک]

شاعری

  • ذرے ذرے سے نکلتی تھیں عجب آوازیں
    سب سے لڑنے کے لئے عشق اکیلا نکلا
  • قیس صحرا میں اکیلا ہے‘ مجھے جانے دو
    خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
  • میں اکیلا ہوں یہاں میرے سوا کوئی نہیں
    چل رہا ہوں اور میرے نقشِ پا کوئی نہیں
  • واقعہ کوئی نہ جنت میں ہوا میرے بعد
    آسمانوں پہ اکیلا ہے خدا میرے بعد
  • یوں تو ہر شخص اکیلا ہے بھری دنیا میں
    پھر بھی ہر دل کے مقدر میں نہیں تنہائی
  • بات دیواروں سے کرلیتے ہیں پیاروں کی جگہ
    آگیا ہم کو بھرے گھر میں اکیلا رہنا
  • میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
    ہمسفر ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا
  • اس بھری کائنات کے ہوتے
    آدمی، کس قدر، اکیلا ہے!!
  • وہ بھی اکیلا ہے شاید میری طرح
    اس کو بھی کوئی چاہنے والا نہیں ملا
  • میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل لیکن
    لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

محاورات

  • اتر گرو دکن میں چیلا۔ کیسے بدھیا پدھے اکیلا
  • اکیلا (سورما) چنا بھاڑ نہیں پھوڑ سکتا
  • اکیلا پوت کمائی کرے گھر کا کرے کہ کچہری کرے
  • اکیلا پوت کمائی کرے یا کچہری کرے
  • اکیلا چلئے نہ باٹ جھاڑ بیٹھئے کھاٹ
  • اکیلا چنا بھاڑ نہیں پھوڑ سکتا
  • اکیلا چنا کیا بھاڑ پھوڑے گا
  • اکیلا حسنو روئے کہ قبر کھودے
  • اکیلا روتا بھلا نہ ہنستا بھلا
  • اکیلا سو باولا، دوکیلا سوسنگ، تکیلا سوکھٹ پٹ، چوکیلا سوجنگ

Related Words of "اکیلا":