اگلی کے معنی
اگلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَگ + لی }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |اگلا| کی تانیث |اگلی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٤٣٥ء کو "کدم راؤ پدم راؤ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اگلا کی تانیث"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : اَگْلا[اَگ + لا]
اگلی کے معنی
١ - اگلا کی تانیث۔
"ہماری اولاد اگر اپنا درجہ بنی نوع انسان کی اگلی صف میں قائم رکھنا چاہے گی تو ان کو ایک زبردست مشکل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔" (١٩١٢ء، تمدن ہند، ٥٣١)
اگلی english meaning
firstforemostformerfuturenextpastprevious
شاعری
- کیا صحبتیں اگلی گئیں خاطر سے ہماری
اپنی بھی وفا یاد ہے اُس کی بھی جفاد یاد - اچلاہٹ سے تو پڑتی ہیں یہ اگلی آنکھیں
رشک سے دل ہو جسے دیکھ چکارے کا گداز - اگلی پڑتی تھیں جو بیمار کی آنکھیں پیہم
رات بھر سر کو دباتی رہی ماں کشتہ غم - وہی تفقد وہی تلفت جو آپ اگلی طرح سے رکھتے
تو بندہ خانہ میں میرے کرتے بھلا یہ کیوں درد و غم نوازش - خطاب ایک فورا عنایت ہوا
پھر اگلی نظامت کا خلعت ہوا - وہ آستیں چڑھی ہوئی ساعد و صاف صاف
اگلی ہوئی تھی میان سی شمشیر خوش غلاف - اب تو اگلی سی طرح کا نہیں گہرا پردا
رہ گیا آپ میں اور ہم میں اکہرا پردا
محاورات
- آنکھیں اگلی پڑنا
- اگلی باتوں کو زبان پر لانا
- اگلی پچھلی کرنی
- اگلی متی رکھنا
- اگلی کھیتی آگے آگے پچھلی کھیتی بھاگ جاوے
- تلوار اگلی پڑنا
- نیام سے تلوار اگلی (نکلی) پڑنا
- ہڑ کھائیں بہیڑا اگلیں