اہتمام کے معنی

اہتمام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِہ + تِمام }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(کسی امر میں اس کی اہمیت کے باعث) غیر معمولی توجہ یا مشغولیت","دھوم دھام","لغوی معنی غم خواری و درد مندی","نگرانی اور دیکھ بھال"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اہتمام کے معنی

١ - انتظام، بندوبست، نگرانی اور دیکھ بھال۔

"کتاب کی تیاری اور تکمیل اہتمام کے ساتھ ہوئی ہے۔" (١٩٤٥ء، مقدمہ، سفر نامۂ مخلص، ٦٥)

٢ - سرانجام

"آنحضرتۖ سفر میں جاتے تو . مسواک کا اہتمام انہی کے متعلق ہوتا۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٩٤:٢)

٣ - کوشش، جدو جہد۔

"اس تکلیف فرمائی اور اہتمام بلیغ کا سبب صرف توقع ذاتی نہ تھا۔" (١٩١٥ء، سجاد حسین، حاجی بغلول، ٤)

٤ - (کسی امر میں اس کی اہمیت کے باعث) غیر معمولی توجہ یا مشغولیت۔

"نماز جمعہ کا اہتمام مسلمانوں میں پہلے اتنا نہ تھا جتنا کہ ہونا چاہیے۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١١٤:٢)

٥ - قصد، ارادہ۔

 بت کدے سے جو دل اِچاٹ ہوا اٹھ کے کعبے کا اہتمام کیا (١٩٠٣ء، دیوان حفیظ جونپوری، ٢٨)

اہتمام کے مترادف

انتظام, کوشش, انصرام

ارادہ, انتظام, انصرام, بندوبست, تحویل, تکلیف, تیاری, جدوجہد, دردمندی, سرانجام, سرکردگی, سعی, غمخواری, قصد, نگرانی, کرنا, کنٹرول, کوشش, ہَمَُ

اہتمام کے جملے اور مرکبات

اہتمام بندی, اہتمام دار, اہتمام کار

اہتمام english meaning

solicitudecareanxietydiligence; inspectionsupervisionmanagementsuperintendencechargeadministrationarrangementcare [A]diligenceeffortgovermentSupervisionto fall in love to pay attention tovigilancevigliance

شاعری

  • رنگوں کے اہتمام میں صورت بگڑ گئی
    لفظوں کی د‌ھن میں ہاتھ سے معنی نکل گئے
  • یہ اہتمام چراغاں بجا سہی‘ لیکن
    سحر تو ہو نہیں سکتی دیئے جلانے سے
  • جو دیکھنے کا تمہیں اہتمام کرتے ہیں
    زمیں سے جُھک کے ستارے کلام کرتے ہیں
  • اس سادہ رُو کے بزم میں آتے ہی بُجھ گئے
    جتنے تھے اہتمام ،زیادہ کیے ہُوئے
  • جو دیکھنے کا تمھیں اہتمام کرتے ہیں
    زمیں سے جُھک کے ستارے کلام کرتے ہیں
  • چمک رہا تھا ہواؤں کی آستیں پہ لہو،
    اِدھر زمین بہاروں کے اہتمام میں تھی
  • ہر بچے کی تعلیم کا جدا گانہ اہتمام ہے
    لڑکیوں پر آتو نوکرہے
  • ادا و ناز و حجاب و غمزہ کوشمہ شوخی حیاتغافل
    تمہاری چتون کے آگے آگے یہ کرتے ہیں اہتمام آٹھوں
  • آداب تعزیت میں ہیں مصروف صبح و شام
    سو سو طرح کا نذر میں کرتے ہیں اہتمام

محاورات

  • اہتمام میں رکھنا
  • اہتمام میں لینا

Related Words of "اہتمام":