بابت کے معنی

بابت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + بَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق ہے اور عربی سے ہی اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٧٤ء، میں "رموزالعارفین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بارے میں","بے کی تقطیع جو خوش نویس اپنے شاگردوں کو مختلف طرح سے بے کا جوڑ ملانے کے واسطے لکھواتے ہیں","بے کی تقطیع جو خوشنویس اپنے شاگردوں كو مختلف طرح سے بے كا جوڑ ملانے كے واسطے لكھواتے ہیں","حرف ب کی تختی جو ب کا جوڑ سکھاتی ہے","معاملے میں","نثر پارہ"]

بوب بابَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بابَتیں[با + بَتیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : بابَتوں[با + بَتوں (واؤ مجہول)]

بابت کے معنی

١ - بارے میں، باب میں۔

"آپ نے مجھ ناچیز کی بابت ایسی اچھی رائے کا اظہار فرمایا۔" (١٩٣٦ء، گرداب حیات، راشدالخیری، ٧٤)

٢ - [ قدیم ] تخصیص، تفریق۔

 نیک و بد کی کچھ نہیں بابت رہی جس کو پی چاہے سہاگن ہے وہی (١٧٧٤ء، رموزالعارفین، ٣٥)

٣ - درخور، شائستہ، لائق، سزاوار، شایان، قابل۔

 الفت جوکی، کہتا ہے جی، حالت نہیں، عزت نہیں ہم بابت ذلت ہوئے، شائستہ کلفت ہوئے (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٧٢١)

٤ - وجہ، علت۔

 کپڑے پھٹے تو لوگوں میں غیرت کہاں رہی تعظیم اور تواضع کی بابت کہاں رہی (١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ٢٠:٢)

٥ - شمار، حساب، مد۔

"ان بابتوں کی آمدنی . بڑھ گئی ہے۔" (١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ١٦٦)

٦ - بسلسلہ، متعلق۔

مطبوعہ . الناظر بابت جولائی سنہ ١٩١٤ء، (١٩١٤ء، فلسفیانہ مضامین، ٩٨)

٧ - بڑی بات۔

 طوطا مینا تو ایک بابت ہے پودنا پھد کے تو قیامت ہے (١٨١٠ء، میر، کلیات، ١٠١٠)

بابت کے مترادف

کارن, ذریعہ, عوض, نسبت

اُجرت, اعانت, بدلہ, حساب, ذریعہ, سبب, سفارش, صیغہ, عوض, قابل, لئے, لائق, متعلق, مد, مزدوری, نسبت, واسطے, وسیلہ, کارن

بابت english meaning

accountheaditem (of account)articlebusinessaffairmatterto think fit or proper

شاعری

  • طوطا مینا تو ایک بابت ہے
    پودنا پُھدکے تو قیامت ہے
  • مت لیے حساب طاقت اے ضُعف مجھ سے ظالم
    لائق نہیں ہے تیرے یہ کون سی ہے بابت
  • ایک حالتِ ناطاقتی میں
    جرمن شاعر گنٹر گراس کی نظم IN OHNMACHT CEFALLEN کا آزاد ترجمہ
    جب بھی ہم ناپام کے بارے میں کچھ خبریں پڑھتے ہیں تو سوچتے ہیں
    وہ کیسا ہوگا!
    ہم کو اس کی بابت کچھ معلوم نہیں
    ہم سوچتے ہیں اور پڑھتے ہیں
    ہم پڑھتے ہیں اور سوچتے ہیں
    ناپام کی صورت کیسی ہوگی!
    پھر ہم ان مکروہ بموں کی باتوں میں بھرپور مذمّت کرتے ہیں
    صبح سَمے جب ناشتہ میزوں پر لگتا ہے‘
    ُگُم سُم بیٹھے تازہ اخباروں میں ہم سب وہ تصویریں دیکھتے ہیں
    جن میں اس ناپام کی لائی ہُوئی بربادی اپنی عکس نمائی کرتی ہے
    اور اِک دُوجے کو دِکھا دِکھا کے کہتے ہیں
    ’’دیکھو یہ ناپام ہے… دیکھو ظالم اس سے
    کیسی کیسی غضب قیامت ڈھاتے ہیں!‘‘
    کچھ ہی دنوں میں متحرک اور مہنگی فلمیں سکرینوں پر آجاتی ہیں
    جن سے اُس بیداد کا منظرص کالا اور بھیانک منظر
    اور بھی روشن ہوجاتا ہے
    ہم گہرے افسوس میں اپنے دانتوں سے ناخن کاٹتے ہیں
    اور ناپام کی لائی ہوئی آفت کے ردّ میں لفظوں کے تلوے چاٹتے ہیں
    لیکن دُنیا ‘ بربادی کے ہتھکنڈوں سے بھری پڑی ہے
    ایک بُرائی کے ردّ میں آواز اُٹھائیں
    اُس سے بڑی اِک دوسری پیدا ہوجاتی ہے
    وہ سارے الفاظ جنہیں ہم
    آدم کُش حربوں کے ردّ میں
    مضمونوں کی شکل میں لکھ کر‘ ٹکٹ لگا کر‘ اخباروں کو بھیجتے ہیں
    ظالم کی پُرزور مذمّت کرتے ہیں
    بارش کے وہ کم طاقت اور بے قیمت سے قطرے ہیں
    جو دریاؤں سے اُٹھتے ہیں اور اّٹھتے ہی گرجاتے ہیں

    نامَردی کچھ یوں ہے جیسے کوئی ربڑ کی دیوارووں میں چھید بنائے
    یہ موسیقی‘ نامردی کی یہ موسیقی‘ اتنی بے تاثیر ہے جیسے
    گھسے پٹے اِک ساز پہ کوئی بے رنگی کے گیت سنائے
    باہر دُنیا … سرکش اور مغرور یہ دُنیا
    طاقت کے منہ زور نشے میں اپنے رُوپ دکھاتی جائے!!
  • تحیات اے عزیاں بابت آل پیمبر ہے
    درود اے دوستان شائستہ اولاد حیدر ہے
  • ایسا لکھنا کسو کی طاقت ہے
    ہے جل تبی تو ایک بابت ہے
  • الفت جو کی ، کہتا ہے جی، حالت نہیں، عزت نہیں
    ہم بابت ذلت ہوئے، شائستہ کلفت ہوئے
  • کپڑے پھٹے تو لوگوں میں غیرت کہاں رہی
    تعظیم اور تواضع کی بابت کہاں رہی
  • طوطا مینا تو ایک بابت ہے
    پودنا پھد کے تو قیامت ہے
  • ہو شاعری کی بحث تو شاعر سے ہو سوال
    حلیہ شناس حلیہ کی بابت کرے خیال
  • ایسا لکھنا کسو کی طاقت ہے
    ہے جلی بھی تو ایک بابت ہے

Related Words of "بابت":