بابو کے معنی
بابو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + بُو }باپ، مالک، حاکم
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ |بپتا| ہے اردو زبان میں اس سے ماخوذ |بابو| مستعمل ہے ہندی میں بھی بابو ہی مستعمل ہے ١٨١٤ء میں "مثنوی ایجاد رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انگریزی دان کا لقب گو بنگال سے باہر اسے کوئی پسند نہیں کرتا","انگریزی داں","انگریزی نویس","بنگالی پڑھے ہوئے شخص کا لقب","پڑھا لکھا","خاندانی آدمی","دفتر کا کلرک یا منشی","رئیس زادہ","عام پڑھے ہوئے شخص کا لقب","عزت دار آدمی"],
بپتا بابُو
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : بابُوؤں[با + بُو + اوں (و مجہول)]
- لڑکا
بابو کے معنی
یہ پرورش کوئی کم ہے ان کی جنھیں برا کہہ رہے ہیں گاندھی ہمیں پڑھایا پڑھا کے بابو بنا دیا ہم کو ہاتھرس میں (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٢٢٣)
قاضی جی بگڑے تو ان سے یوں کہا کیوں خفا ہوتا ہے اے بابو بھلا (١٨١٤ء، مثنوی ایجاد رنگین، ٧٠)
"چھوٹی بچی . پیروں سے چمٹ گئی اور بولی اماں بابو جی کب آئیں گے۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ١٣٨:١)
بابو کے مترادف
صاحب, مسٹر
بالک, بچّہ, بچہ, جناب, جنٹلمین, حضرت, خواندہ, راجکمار, شریف, صاحب, صاحبزادہ, مسٹر, معزز, منشی, مُنشی, میاں, وپتری, کلرک
بابو کے جملے اور مرکبات
بابو انگلش, بابو گری
بابو english meaning
princenobleman of family or distinction; a title of respect (as) sirMr.; young master; father; a term or endearment applied to children; a clerk or writer in an officea title of respect as Sir , Mrto be come prevalentto be in vogueBabu
شاعری
- رفرف کو ڈاک گھر کا بابو بنا کے چھوڑا
کونسل نے اجہ کو بھی بابو بنا کے چھوڑا
محاورات
- بابھن کے بابوا کہلے۔ ناں جات لیتاؤلے
- جب تک کروں بابو بابو تب تک کروں اپنے قابو
- جیسے کو تیسا (بابو کو بھینسا) (جیسے کو تیھا پرکھنے کو پیسا) جیسے کو تیسا ملے جوں بامن کو نائی۔ اس نے کہی اشیربادان آرسی کاڑھ دکھائی (ھ) جیسے کو تیسا ملے سنو راجہ بھیل۔ لوہے کو چوہا کھاگیا لڑکے کو لے گئی چیل
- مائیاں تو بہت ملی ہیں(بابو) کوئی نہیں ملا، مائیں مائیں سب ملا بابو کوئی نہیں ملا