بات بات کے معنی

بات بات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بات + بات }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |بات| کی تکرار اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٣ء میں "دربار اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ہر ادا","ہر بات","ہر کام"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

بات بات کے معنی

١ - ہر بات، ہر ایک بات، ایک ایک بات۔

"اُمّی عالم جس کی بات بات سے حقانیت ٹپکتی ہے۔" (١٩٠٧ء، تذکرۃ المصطفیٰ، ١٨)

بات بات english meaning

to eatto have

شاعری

  • میں زندگی کی طرح اس کی بات بات میں تھی
    وہ روشنی کی طرح میرے خدوخال میں تھا
  • اگر نہ ہنسنا ہنسانا کسی کا بھاجاتا
    تو بات بات پہ یوں رو دیا نہ کرتے ہم
  • دیتے ہو بات بات میں بازی
    ایک ہو اپنے کام کے نٹ کھٹ
  • گھڑی گھڑی خفگی بات بات میں جھڑ کی
    سلوک جس کے یہ ہوں اس سے کیا نباہ کریں
  • یہ بات بات میں کیا نازکی نِکلتی ہے
    دبی دبی لب سے ہنسی نِکلتی ہے
  • ٹوکا ہے بات بات پہ لوکل کی بات ہے
    ان سے زباں ملائے یہ کس کی مجال اب

محاورات

  • بات بات میں چھری کٹاری
  • بات بات میں موتی پرونا
  • بات بات میں کھچنا
  • بھوجن نہ بھات ہر ہر بات بات میں

Related Words of "بات بات":