بادشاہ وقت
{ باد + شا + ہے + وَقْت }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |بادشاہ| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم |وقت| لگنے سے |بادشاہِ وقت| مرکب اضافی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٣ء میں "مرثیۂ یکتا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
بادشاہ وقت کے معنی
١ - وہ بادشاہ جو زندہ اور برسر حکومت ہو۔
"ہمارے اوپر قوانین بادشاہ وقت کی پابندی ضروری قرار پائی ہے۔" (١٩٢٥ء، قرآن مجید کے فوجداری قانون، ١٧٧)