بادہ خواری
{ با + دَہ + خا ( و معدولہ) + ری }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ مرکب توصیفی |بادہ خوِار| کے ساتھ فارسی قواعد کے تحت |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے "بادہ خواری" مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء میں غالب کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
بادہ خواری کے معنی
١ - شراب پینا۔
"یہ ہماری شدید بادہ خواری کے انسداد اور روک کے لیے کی گئی ہے۔" رجوع کریں:بادَہ خوِار (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٤٠٤:٢)