بارگہ
{ بار + گَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |بار| کے ساتھ فارسی لاحقۂ ظرف |گاہ| کی تخفیف |گہ| لگنے سے |بارگاہ| مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف ( مؤنث - واحد )
بارگہ کے معنی
١ - دربار، ایوان، محل، گھر؛ پیشی، اجلاس۔
وہ بارگہ فیض جہاں فقر کی شاہی اقبال ہے دربان جلالت ہے سپاہی (١٩٣٨ء، رموز غیب، ٤)