بارہ برج
{ با + رَہ + بُرْج }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ صفت عددی |بارہ| اور عربی زبان سے ماخوذ اسم |برج| کے ملنے سے مرکب توصیفی |بارہ برج| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور ١٩١٨ء میں "بیاض سحر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( جمع )
بارہ برج کے معنی
١ - [ نجوم ] قدیم فلکیات میں ستاروں کے مقامات اور رفتار کے اعتبار سے آسمان کے بارہ مقرر کیے ہوئے حصے (جن کے نام یہ ہیں : حمل، ثور، جوزا، سرطان، اسد، سنبلہ، میزان، عقرب، قوس، جدی، دلو، حوت)
بارہ برجوں میں اک کنارے پھرتے ہیں بھٹکتے مارے مارے (١٩١٨ء، سحر، سراج منیر خاں، بیاض سحر، ٩٨)