بارہ ماس

{ با + رَہ + ماس }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ صفت عددی |بارہ| اور اسم |ماس| پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٥١٢ء میں "قدیم اردو مراثی" میں قادر کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )

بارہ ماس کے معنی

١ - بارہ مہینے، سال بھر۔

 اک خانہ باغ چھوٹا سا تھا کھڑکیوں کے پاس جس میں کبھی بہار نہ آئی تھی بارہ ماس (١٩٣٧ء، طریف، کلیات، ٢٢٢:٣)