باری باری سے

{ با + ری + با + ری + سے }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم مؤنث |باری| کی تکرار کے ساتھ حرف جار |سے| بطور لاحقہ لگانے سے |باری باری سے| مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٣٨ء میں "گلزار نسیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

باری باری سے کے معنی

١ - نمبروار، ہر ایک اپنے نمبر پر ترتیب سے۔

"باری دارنیاں رات بھر باری باری سے جاگتی رہیں۔" (١٩١٠ء، راحت زمانی، ٣)