باری[1] کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word baari[1] meanings and details

باری[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + ری }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |وار| سے ماخوذ اردو میں |بار| مستعمل ہے۔ |بار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ تانیث لگنے سے |باری| بنا۔ اردو میں ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

["وار "," بار "," باری"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : بار[بار]
  • جمع : بارِیاں[با + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : بارِیوں[با + رِیوں (واؤ مجہول)]

باری[1] کے معنی

١ - (نمبروار کاموں یا شخصوں میں سے ہر ایک کا) نمبر، نوبت، وقت۔

 رنگ کسی حالت میں نہ بدلا قسمت کی کوتاہی کا میری باری جس دم آئی ٹوٹ گیا پیمانہ بھی (١٩٤٧ء، نوائے دل، ٣٨٧)

٢ - دورے یا نوبت کی تپ یالرزنے کا دن (اکثریت وغیرہ کے ساتھ)۔

"باری کے وقت ٹھنڈے تدابیر کام میں لائے جائیں اور مبردات استعمال کیے جائیں۔" (١٩٣٣ء، بخاری کا اصول علاج، ٧٧)

٣ - موقع۔

"اب ان جذبات کی باری آگئی ہے جن کو ہم جذبات عالیہ کہہ سکتے ہیں۔" (١٩٢٤ء، فطرت نسوانی، ١١٠)

٤ - دفعہ، مرثیہ۔

 تڑپے جوز میں پر کئی باری شہ والا تھا شور کہ لو ہو گئی دنیا تہ و بالا (١٩١٥ء، ذکرالشہادتین، ١٤)

٥ - پہرا، چوکی، ڈیوٹی۔ (ماخوذ : پلیٹس؛ نوراللغات، 530:1)

٦ - گاؤں کے چوکیدار کا نظام۔ (پلیٹس)

باری[1] کے جملے اور مرکبات

باری باری, باری دار, باری وار, باری کا بخار, باری سے, باری باری سے, باری دارنی

باری[1] or baari[1] english Translation

["Time","turn; turn for duty; a mode of keeping up the village watch."]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!