بازیچہ کے معنی

بازیچہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + زی + چَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں مصدر باختن سے حاصل مصدر |بازی| کے ساتھ ترکی زبان سے ماخوذ لاحقۂ تصغیر |چہ| لگنے سے |بازیچہ| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ مرکبات میں بطور سابقہ بھی مستعمل ہے۔ ١٨٠١ء میں "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

باختن بازی بازِیچَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : بازِیچے[با + زی + چے]
  • جمع : بازِیچے[با + زی + چے]
  • جمع غیر ندائی : بازِیچوں[با + زی + چوں (و مجہول)]

بازیچہ کے معنی

١ - (لفظاً) کھیل، تماشا (مجازاً) آسان کام۔

 حریف اس رہ نوردی کو مگر بازیچہ سمجھے ہیں ہزاروں منزلیں چلنا ہے اپنے سے سفر کرنا (١٩١٩ء، رعب، کلیات، ٥٥)

٢ - کھلونا۔

 آہ تھا فطرت بیباک کا انجام یہی کر دیا شوق نے بازیچۂ تقدیر مجھے (١٩٤٠ء، بیخود موہانی، کلیات، ٨٦)

٣ - بازی گاہ۔

 وا دیدۂ حق بیں ہو حقیقت کی خبر ہو بازیچۂ فانی میں دوبارہ نہ گزر ہو (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٦٠)

بازیچہ کے مترادف

کھیل

تماشا, کھلونا, کھیل

بازیچہ کے جملے اور مرکبات

بازیچۂ اطفال, بازیچہ گاہ

بازیچہ english meaning

toyplaythinga gewgawa toydiversionfrolicfunmaking a cracking soundpeevishnessplaysportwagering

شاعری

  • حریف اس رہ نوردی کو مگر بازیچہ سمجھے ہیں
    ہزاروں منزلیں چلنا ہے اپنے سے سفر کرنا
  • گاہے فلک پہ پھینکا گاہے زمیں پہ پٹکا
    مشت غباراپنا بازیچہ ہے صبا کا
  • آہ تھا فطرت بیباک کا انجام یہی
    کردیا شوق نے بازیچہ تقدیر مجھے

محاورات

  • دنیا بازیچہ اطفال ہے

Related Words of "بازیچہ":