باغ بہشت کے معنی

باغ بہشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + غے + بِہِشْت (کسرہ ب مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |باغ| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر اسم |بہشت| لگنے سے مرکب اضافی |باغ بہشت| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣١ء میں "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

باغ بہشت کے معنی

١ - وہ باغ جس کی زمین سبز ٹہنیوں سے ڈھکی ہوئی ہو، جنت، فردوس۔

 باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوں کار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر (١٩٣٥ء، بال جبریل، ٩)