بال برابر کے معنی

بال برابر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بال + بَرا + بَر }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |بال| اور فارسی سے ماخوذ اسم صفت |برابر| سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء میں "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت کم","تھوڑا سا","ذرا سا","ذرّہ بھر","فرقِ ادنٰی","نہایت باریک","نہایت باریک فرق","نہایت تھوڑا سا","نہایت قلیل"]

اسم

متعلق فعل

بال برابر کے معنی

١ - ذرا سا بھی، ذرہ بھر، تھوڑا سا، سرمو، خفیف سا۔

"اگر اس میں بال برابر فرق نکلے تو آپ پھانسی دلوا دیجیے۔" (١٩٠٠ء، خورشید بہو، ٨٣)

٢ - بال کی طرح باریک، بہت پتلا۔

 ہے تیری نزاکت میں کمر بال برابر میں جانوں میاں فرق ہو گر بال برابر (١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ١٠٢:١)

بال برابر english meaning

& N- as much as a hairthe least or slightest; hair|s breadthleast bitcrimpingfine like the hairhair-likeplaitplaitingvery littlevery thin

شاعری

  • کہ دینگے تیرے موے کمر کو کہ پیچ ہے
    شاعر نہ رکھیں بال برابر لگی ہوئی
  • بے لاگ بات بال برابر لگی نہ رکھ
    فرماگئے ہیں حضرت خیر البشر یہی

محاورات

  • بال برابر فرق نہ ہونا
  • بال برابر لگی رہنا