بالا پوش کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word bālāpōsh meanings and details

بالا پوش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + لا + پوش (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |بالا| کے ساتھ مصدر پوشیدن سے مشتق صیغۂ امر |پوش| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |بالا پوش| مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٨٠٥ء میں افسوس کی |آرائش محفل| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اوپری لباس","اَور کوٹ","پلنگ پوش","سب سے اوپر پہننے کا جبہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

بالا پوش کے معنی

١ - وہ کپڑا یا چادر جو بستر یا جسم وغیرہ پر ڈال دیتے ہیں، پلنگ پوش، میز پوش وغیرہ۔

"خوان جس پر جواہر دوز بالا پوش پڑا ہے ہمراہ لائیں۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوشربا، ٥٤٤:١)

٢ - جسم کو ڈھانکنے کی چادر وغیرہ۔

"آپ ہلکا سا ایک بالا پوش اس برقعے کے بدلے لے لیجیے۔" (١٩٢٤ء، خونی بھید، ٤٤)

٣ - لحاف، رضائی وغیرہ۔

"چھ برس کا پرانا بالا پوش وہ بھی ایک اور بندے چھ۔" (١٩٢٨ء، پس پردہ، ٤١)

بالا پوش or bālāpōsh english Translation

coverletquilta quiltbed covercovercoverlidin the fourth placeovercoat

شاعری

  • آج ہے تابوت سونے کا پلنگ
    چادر تابوت بالا پوش ہے
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!