بالغ الدماغ کے معنی
بالغ الدماغ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + لِغُد (ال غیر ملفوظ) + دِماغ }
تفصیلات
iعربی زبان میں اسم فاعل |بالغ| اور غیر ملفوظ |ال| کے بعد اسم دماغ لگنے سے |بالغ الدماغ| مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٢٤ء میں |اودھ پنچ| لکھنؤ میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
بالغ الدماغ کے معنی
١ - پختہ فکر اور محکم و مستحکم رائے رکھنے والا۔
"سر چارلس پیٹ بھی آدمی بالغ الدماغ صائب الرائے معلوم ہوتے ہیں۔" (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ،٩، ١٠:١٥)