بالیدہ کے معنی

بالیدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + لی + دَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں مصدر بالیدن سے علامت مصدر |ن| گرانے سے صیغہ ماضی مطلق |بالید| بنا اور |ہ| بطور لاحقۂ حالیہ تمام لگنے سے |بالیدہ| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٦ء میں "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑھا ہوا","جما ہوا"]

بالیدن بالِیدَہ

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

بالیدہ کے معنی

١ - بڑھا یا ابھراہوا، پختہ، بالغ۔

"بصیرت تخیل سے علیحدہ کوئی چیز نہیں بلکہ اس کی بالیدہ صورت ہے۔" (١٩٦٦ء، شاعر اور تخیل، ١٢٤)

٢ - مفتخر و محظوظ۔

"اپنے اشعار سنتا اور بالیدہ ہوتا۔" (١٩٣٥ء، داستان عجم، ٢٨)

بالیدہ english meaning

grownincreased; grown upbarley branenhancedgrown uphusk of wheatincreasedincreased enhanced

شاعری

  • ناسازی و خشونت جنگل ہی چاہتی ہے
    شہروں میں ہم نہ دیکھا بالیدہ ہوتے کیکر
  • نہ بالیدہ ہستی پر اپنی ہو غافل
    کہ یہ بلبلا کوئی دم میں ہوا ہے
  • بالیدہ ہوں وہ اوج مجھے آج ملا
    ظل علم صاحب معراج ملا
  • ناسازی و خشونت جنگل ہی چاہتی ہے
    شہروں میں ہم نے دیکھا بالیدہ ہوتے کیکر
  • ناسازی و خشونت جنگل ہی چاہتی ہے
    شہروں میں ہم نے دیکھا بالیدہ ہوتے کیکر
  • زخم بالیدہ ہوئے داغوں پہ جوبن آگیا
    پرورش پایا گیا جو زیر دامن آگیا

Related Words of "بالیدہ":