بانبی کے معنی

بانبی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باں + بی }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |ول بھیک| سے ماخوذ اردو زبان میں |بانبی| مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

ولبھیک بانْبی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بانْبِیاں[باں + بِیاں]
  • جمع غیر ندائی : بانْبِیوں[باں + بِیوں (واؤ مجہول)]

بانبی کے معنی

١ - سانپ کا بل۔

"اے انطانی تو - یہاں اس لیے آیا ہے کہ سانپوں کو ان کی بانبیوں سے نکال کر پریشان کرے۔" (١٩٥١ء، حسن کی عیاریاں، نیاز فتح پوری، ١٢٦)

٢ - دیمک کا بنایا ہوا ٹیلا، بھنڈا جس میں دیمک کے چھوڑنے کے بعد سانپ رہنے لگتا ہے۔

بانبی english meaning

hillock or ground thrown up by white antsant-hill; snake|s holea snake holeA snake| holean ant-holeburrow

محاورات

  • بچھو کا منتر نہ جانے بانبی میں ہاتھ ڈالے
  • بچھو کا منتر نہ جانے‘ بانبی میں ہاتھ ڈالے۔ بچھو کا منتر یاد نہیں سانپ کے بل میں ہاتھ ڈالے
  • گھر ‌آئے ‌پیر ‌نہ ‌پوجئے ‌باہر ‌پوجن ‌جا۔ ‌گھر ‌آئے ‌(آیا) ‌ناگ ‌نہ ‌پوجے ‌بانبی ‌پوجن ‌جا۔ ‌گھر ‌آیا ‌نہ ‌پوجئے ‌بمی ‌پوجن ‌جا

Related Words of "بانبی":