باندھنا کے معنی
باندھنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بانْدھ (ن غنہ) + نا }
تفصیلات
iہندی زبان میں اصل لفظ |باندھنو| سے ماخوذ |باندھ| کے ساتھ لاحقۂ مصدر |نا| لگانے سے |باندھنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٢٥ء میں |ترجمۂ تحفۃ النصائح" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بہتان) الزام لگانا","(پگڑی۔ کفن) لپیٹنا","(پلٹس) رکھنا","(شرط) بدنا","(صف وغیرہ) ایک قطار میں کرنا","(مضمون، شعر) لکھنا، بیان کرنا، نظم یا نثر میں لانا","(کمر وغیرہ) کسنا","(ہاتھ) سلام کرنا","(ہڈی) بٹھانا","رسی زنجیر یا کسی اور چیز سے لپیٹنا"]
باندھنو بانْدْھنا
اسم
فعل متعدی
باندھنا کے معنی
"دشمنوں پر چڑھ کر گئے مارا لوٹا لوٹا کھسوٹا باندھا جکڑا۔" (١٩٠٧ء، امہات الامہ، ٩٣)
"زاہدہ اپنے سینے پرونے کا سامان قرینے سے باندھتی ہے۔" (١٩٥٩ء، نقش آخر، ٣٧)
"ایک تعویذ بھیجا کہ اس پر لوہے کا خول منڈھوا لو اور اپنے ہاتھ پر باندھ لو۔" (١٩٢٦ء، غدر کی صبح و شام، ١٥٩)
لت عاشقی کی کوئی جائے ہے عاشقوں سے گو بادشاہ ڈانڈے گو کوتوال باندھے (١٨٢٤ء، مصحفی، کلیات، ٢٩٥)
"میں اپنے اور تیرے درمیان - تیری سب پشتوں کے درمیان اپنا عہد - باندھوں گا۔" (١٩٦١ء، کتاب مقدس، ١٦)
کس دھن میں کوہکن نے تیشہ باندھا سر پھوڑ کے خود موت کا آگا باندھا (١٩٥٧ء، یاس و یگانہ، گنجینہ، ١١٨)
"مصر پر اس نے جزیہ باندھ دیا۔" (١٩١٧ء، تاریخ الحکما، ٢٢٣)
سیلاب اشک میری آنکھوں سے پھوٹ نکلا کوئی کدھر سے روکے کوئی کدھر سے باندھے (١٨٢٤ء، مصحفی : انتخاب رام پور، ٢٥٢)
"جب وہ گوندا سا ہو گیا تو اس کے لڈو باندھ لیے۔" (١٩١٠ء، راحت زمانی، ٤٩)
"بحیرۂ قدس : یہ ایک دریا ہے جس پر سکندر نے پتھر کا پل باندھا ہے۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ١٨٩)
"عشقیہ کلام سے تائب ہونے کے بعد شیدا تخلص نہیں باندا بلکہ اسحاق لکھتے رہے۔" (١٩٧٠ء، روزنامہ |جنگ| کراچی، ٢ فروری، ٢)
زور حق سے کمر ظلم و شقاوت توڑی دم بھی ٹوٹا تو نہ باندھی ہوئی نیت توڑی (١٩٤٣ء، مراثی نسیم، ٤٠٦:٢)
"ہر ایک کی موچھیں کڑی کمال ہیبت اور شان سے ٹولیاں باندھے۔"
صاف کرتی صف دشمن تو جدھر چلتی ہے ہاتھ باندھے ترے سائے میں ظفر چلتی ہے (١٩٢٨ء، مطلع انوار، ٥١)
بنا چکتا ہے جب نو مشق اک حلقہ سا تودے پر نشانہ باندھ کر چٹکی میں اپنی تیر لیتا ہے (١٩٣٦ء، نقش و نگار، ١١٨)
"حج تو یہ ہے کہ احرام باندھا عرفے کے دن عرفات میں جا حاضر ہوئے۔" (١٩٠٧ء، اجتہاد، ٧٩)
"کاشتکار طرف پسند کرنے زمین اور طیاری اور باندھنے و لادنے تنباکو - کے توجہ تام مصروف کریں۔" (١٨٤٥ء، مزیدالاموال، ١٢٦)
"کچھ حادثہ اس لیے پیش آیا کہ اس بچے نے اپنے مالک کے باندھے ہوئے قاعدے کو توڑ ڈالا۔" (١٩٠٧ء، مضامین سلیم، ٩٣:٣)
"آج کل پاکستان اور ہندوستان میں مغربی موسیقی کی دھنوں کو اپنایا جا رہا ہے اور ان پر ہندی اور اردو زبان کے گانے باندھے جا رہے ہیں۔" (١٩٦٤ء، ہندوستانی موسیقی، ٣١)
ہاتھ باندھے تو عجب رنگ نزاکت باندھا (١٨٦٧ء، واسوخت ناظم(شعلۂ جوالہ، ١٩:١))
کچھ نہیں کام بم و زیر کی آوازوں کا تار باندھے یہاں تکبیر کی آوازوں کا (١٩١٢ء، شمیم، مرثیہ، ١١)
وہ باب شہر پناہ طلسم فطرت پر و فور جوش میں باندھا گیا ہے بندھن وار (١٩٣٥ء، عزیز، صحیفۂ ولا، ١٣)
"دیکھیے میں آپ کو باندھتا ہوں۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٤٧٤)
"استاد نے کہا اے پٹھا باندھ کر دھوبی پاٹ پر کھینچ لے۔" (١٩٦٢ء، ماہنامہ |ساقی| جولائی، ٥٣)
باندھنا کے مترادف
تھامنا
بنانا, بٹھانا, بیاہنا, پکڑنا, جمانا, جوڑنا, جکڑنا, گھیرنا, لپیٹنا, لگانا, لٹکانا, لکھنا, لیپٹنا, ملانا, ٹھیرانا, کسنا
باندھنا english meaning
to bindtiefixfasten; to tie uptighten; to bind updress (hair); to fasten or tie (on or round)bind (round)put (on); to chainenchainfetter; to take captiveenthralcaptivatebring under (one|s) influence; to shut upconfineimprison; to fixdirectfasten (hopedyesaim upon); to shutcloseembarkstop (water); to arresthold backcheck; to bind togetherjoin together (in marriage) fasten togetherput togetherjoinconnectconglomerateunitegatherset; to buildconstruct (dambridge); to compose (verse)to captivateto chainto closeto embankto fastento fetterto join togetherto tie
شاعری
- پروں کا باندھنا صیاد کی اک بدگمانی ہے
قفس میں آکے کھولی آنکھ ہم پرواز کیا جانیں - تم جو بوسہ دو تو کھولوں میں دہن کا عقدہ
بات ہے باندھنا مضموں مجھے دقت کیا ہے - آزاد کوں جہاں میں تعلق ہے جال محض
دل باندھنا کسی سوں ہے دل پر وبال محض - باندھنا عمامہ نور کا پہنی کتان صبح
چرخ چہارمی پہ گیا خطبہ خوان صبح - باندھنا مت رونے کا تار اے ناقباحت فہم چشم
اس سے پایا جائے ہے سر رشتہ جی کی چاہ کا
محاورات
- آبرو گرہ میں باندھ رکھنا یا باندھنا
- آس باندھنا (یا رکھنا یا لگنا)
- آشیاں بنانا(یا باندھنا)
- آشیاں یا آشیانہ بنانا باندھنا۔ چھانا۔ کرنا یا لگانا
- آنسوؤں کا تار باندھنا (متعدی) بندھنا
- آنسوؤں کی جھڑی باندھنا۔ لگانا
- آنکھ میں پٹی باندھنا
- آنکھوں پر پٹی باندھنا
- آنکھوں سے پٹی باندھنا
- ابرو میں گانٹھ باندھنا