باوا آدم کے معنی
باوا آدم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + وا + آ + دَم }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |باوا| اور عربی اسم آدم پر مشتعمل مرکب |باوا آدم| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٥ء کو "سی پارۂ دل" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حضرت آدم علیہ السلام جن کی اولاد میں تمام انسان ہیں","مہا دیو"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
باوا آدم کے معنی
١ - پہلا انسان اور نبی جس سے انسان کی نسل شروع ہوئی، ابوالبشر، باوا آدم۔
"ان اور جل دو بہن بھائی ہیں ان نے باوا آدم کو جنت سے نکالا جل نے پاؤں میں بیڑی ڈالی۔" (١٩١٥ء، سی پارۂ دل، ١١٠)
٢ - بانی، موجد، پیشرو، روشناس کرانے والا۔
"اردو ادبیات میں صوفیانہ شاعری کے باوا آدم درد ہیں۔" (١٩٢٥ء، مضامین عظمت، ٤:٢)
باوا آدم english meaning
Adam
محاورات
- آدھے قاضی قدوا اور آدھے باوا آدم
- آدھے قاضی قدوہ‘ آدھے باوا آدم
- اس گھر کا باوا آدم ہی نرالا ہے
- باوا آدم نرالا ہونا
- گھر کا باوا آدم ہی نرالا ہے
- کا باوا آدم نرالا ہونا