باٹ[1] کے معنی
باٹ[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ باٹ }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ |بٹک| ہے اس سے ماخوذ اردو میں |باٹ| مستعمل ہے۔ ہندی میں بھی |باٹ| ہی مستعمل ہے۔ دونوں کا ماخذ سنسکرت ہی ہے اردو میں ١٨١٨ء کو انشا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
["بٹک "," باٹ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : باٹوں[با + ٹوں (واؤ مجہول)]
باٹ[1] کے معنی
١ - "لوہے یا پتھر کے گھڑے ہوئے یا ان گھڑ ٹکڑے جو اشیا کو تولنے کے لیے ترازو وغیرہ کے ایک پلڑے میں رکھے جاتے ہیں۔"
"ہم وزنی کے لیے اوپر کے پلڑے میں اوپر کے جسم کے ساتھ تھوڑے سے باٹ اور زیادہ کرنے پڑیں گے۔" (١٩١٨ء، تحفہ سائنس، ١٨٤)
باٹ[1] english meaning
["a measure of weight","a weight"]