بت پرستی کے معنی
بت پرستی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بُت + پَرَس + تی }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |بت| کے ساتھ مصدر پرستیدن سے مشتق صیغۂ امر |پرست| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |بت پرست| مرکب بنا اور پھر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے |بت پرستی| مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں |قلی قطب شاہ| کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بتوں کو پوجنا","صنم پرستی","مُورتی پوجا","مورتی پوجن"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
بت پرستی کے معنی
١ - پتھر پوجنا، مورتوں کو اپنا معبود ماننا، فرضی خداؤں کے مجسموں کو بوجنا؛ کافری۔
"یا میں نہ ہوں گا یا جوسلین نہ ہو گا جو اپنی تثلیث و بت پرستی کی حمایت میں توحید سے لڑ رہا ہے۔" (١٩٠٧ء، شوقین ملکہ، ١٨)
بت پرستی english meaning
image-worshipidolatryidolworship idolatry
شاعری
- کیا بہانہ جو کافر نے بت پرستی کا
تو عین وصل میں پتھرائیں پتلیاں میری - برہ ہے بر ہمن پوجھاری پریک
تو ہے ہند میں بت پرستی ادیک - بت پرستی بھی چھوڑدی بخدا
کسی صورت کا مشغلہ نہ رہا - گنوایا دین تمن بت پرستی میں اپنا
اوچوجنا تھا یقیں اس تھے میں ہوا آباد - ہم بت پرستی چھوڑ کر زاہد نہ کہہ پوجو صمد
ہم کام میں تج کیا غرض رہ دھیان لا اپ کام پر - وہ زمانہ جاچکا جب بت پرستی عام تھی
جب خدا کا حکم، ہر عیّار کا ایما رہا