بتانا کے معنی
بتانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَتا + نا }{ بُتا + نا }{ بِتا + نا }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |وارت| سے ماخوذ اردو زبان میں |بتا| مستعمل ہے اور پھر اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |بتانا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - (آگ یا روشنی کو) بجھانا، ٹھنڈا کرنا۔, ١ - بسر کرنا، گزارنا۔, m["(کام) کام میں لگانا","اشارہ کرنا","افشا کرنا","بیان کرنا","تعلیم دینا","جواب دینا","ظاہر کرنا","واقف کرنا","کام دینا","ہاتھوں آنکھوں کی حرکت سے اشارہ کرنا"]
وارت بَتانا
اسم
فعل متعدی
بتانا کے معنی
بتائیں ہم تمھیں مرنے کے بعد کیا ہو گا پلاؤ کھائیں گے احباب فاتحہ ہو گا (١٩٢١ء، اکبر الہ آبادی، ١١٠:٢)
"تمہارے پاس وقت ہو تو دو حرف اس لڑکے کو بھی بتا دیا کرو۔" (١٩٥٨ء، مہذب اللغات، ٢٢٢:٢)
ملتا ہی نہیں جس کا پتا اے دل بیتاب میں تجکو بتا دوں تو بتا تو مجھے کیا دے گا (١٩٠٥ء، یادگار داغ، ١٠٤)
"اس نے اس دن کے بعد پھر کبھی صورت نہیں بتائی۔" (١٩٤٦ء، آگ، ٢٩٤)
"جیسا کہ آپ نے فرمایا ویسے کر کے بتائیے۔" (١٨٥٥ء، گلستاں، ٣٠)
دل کو لے بھاگے ہیں جب مانگوں ہوں دکھلا رخ و زلف بس بتاتے ہیں یوہیں شام سویرا مجکو (١٧٨٢ء، عیش دہلوی، ١٤٥)
عذر آنے میں بھی ہے پاس بلاتے بھی نہیں باعث ترک ملاقات بتاتے بھی نہیں (١٩٠٥ء، داغ (نوراللغات، ٥٦٢:١))
"شعر کے پہلے مصرعے کو کئی بار پڑھا اور ہر بار نئے انداز سے بتا کر پڑھا۔" (١٩٥٦ء، آشفتہ بیانی مری، ١١٧)
بھاگ جانے کا مزہ خوب چکھاؤں گا تمھیں فتح ہو جائے لڑائی تو بتاؤں گا تمھیں (١٩٣١ء، مراثی محب، ٥٥)
"ایک پہیلی بتاؤ۔" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٥٦٣:١)
بتانا english meaning
to cause to comprehend or understandto teachto make intelligentto explaindescribeshowpoint outdirectindirectsignify; to tellsayrelatemake knowndiscoverdisclose; to indicate or make known by signsgestures; to gesticulate; to instruct as toto appoint (a taskwork); to teach one a lessonto chastise; to seem to be; to appearTo extinguishput out (firelight)[بتیناCAUS.]a guarda keepera watchmanacquaintardentdifficultenviousexplainindicateinstructiron ring used as measure for banglesjealousmake sexy signs in dancing etcpass or spend (time)tell
شاعری
- اپنا غم سب کو بتانا ہے تماشا کرنا
حال دل اس کو سنائیں گے وہ جب پوچھے گا - کہتے ہیں جس کو نیکی اس کو بدی بتانا
جو چیز کام کی ہو اس کو ردی بتانا
محاورات
- آلے بالے بتانا
- آٹے دال کا بھاؤ بتانا
- اصل حال بتانا
- اگن کے بچے کھجور (- کھجوروں) میں <br>(- پر) بتانا
- اونچ نیچ بتانا
- اڑان گھائی (- گھائیاں) بتانا
- اڑان گھائی بتا دینا یا بتانا
- اڑن گھائی بتانا
- باؤ کا رخ بتانا
- بالا بتانا