بجانا کے معنی

بجانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَجا + نا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر لازم |بجنا| سے اردو قواعد کے مطابق تعدیہ بنایا گیا ہے یعنی مصدر لازم میں علامت مصدر |نا| سے پہلے |الف| لگنے سے |بجانا| بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٦١١ء میں "قلی قطب شاہ" کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(جوتے) چلنا","(گھنٹہ ڈھول وغیرہ) ضرب لگانا","باجے سے سُریں پیدا کرنا","باجے کی آواز نکالنا","جانچ کرنا","روانہ ہونا","لکڑی یا موگری سے مارنا","مارنا پیٹنا","مجامعت کرنا","کسی سکّے کو چٹکی لگا کر آواز نکالنا"]

وادیت بَجنا بَجانا

اسم

فعل متعدی

بجانا کے معنی

١ - باجے سے سر پیدا کرنا، کسی باجے کی آواز نکالنا۔

"اس کو بجانے سے گھنٹے کی آواز پیدا ہوتی ہے" (١٩١٣ء، انجینئرنگ بک، ١٣)

٢ - روپے وغیرہ کو چٹکی لگا کر کھوٹا کھرا پرکھنا، ٹھنکانا، ٹھنکارنا۔ (فرہنگ آصفیہ، 366:1؛ نوراللغات 568:1)

 نہ نکلا بے بجائے تین کے میں اگرچہ نائکہ ان کی بکا کی (١٨٨٩ء، دیوان عنائت وسفلی، ٨٩)

٣ - گھڑی یا گھٹنے کا وقت ظاہر کرنا، جیسے: جب کھڑی نے چار بجائے تو ہم اٹھ یہاں آئے۔

٤ - (کسی خاص ساعت تک) وقت صرف کرنا۔

بجانا english meaning

to cause to soundto sound; to play on (a musical instrument)to perform or execute music; to beat (a drumgong); to cause to ring or resound; to try the ring of (a vesselcoin in order to ascertain to soundness); to put in actionset going or ply(*vulg.)(vulg) be active agent in sex relationbe active agent in sex relationbe active agent in sex relation. [~بجنا baj|na]bea(drum) blow (whistle)beat (drum)blow (whistle)play upon (musical instrument)to play on musical instrumentTo sound

شاعری

  • گانا بجانا راگ رنگ رہے جن کبت کے ٹھاٹ سوں
    کیا کوئی گمے ساقی بغیر لعنت گمت کے ٹھاٹ پر
  • گانا‘ بجانا چھوڑ کر سنا سٹی سوکھ سوئیلے
    سوگند خدا کی پیو بن بیزار ہوئی ہوں رات سوں

محاورات

  • آنند کے تار بجانا
  • اپنی نوبت بجانا
  • اتم گانا مدھم بجانا
  • انند کے تار بجانا
  • اینٹ سے اینٹ بجادینا یا بجانا
  • اینٹ سے اینٹ بجانا
  • بغلیں بجانا
  • بھینس کے آگے بین (رباب) بجانا
  • بھینس کے آگے بین بجانا
  • پیٹ بجانا

Related Words of "بجانا":