بجلی کے معنی

بجلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِج + لی }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |ودیت| سے ماخوذ اردو زبان میں |بجلی| مستعمل ہے ہندی زبان میں بھی |بجلی| مستعمل ہے اصل ماخذ ایک ہی ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں |حسن شوقی| کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آسمان کورش","آم کی گٹھلی کا گودا","بہت تیز","دیکھئے: برق","عورتوں کے کان کا ایک زیور","قوت برقی","وہ آگ جو بادلوں سے نکلتی نظر آتی ہے","وہ آگ جو دو چیزوں کو رگڑنے سے پیدا ہوتی ہے","وہ چمک یا شعلہ جو بادلوں کی رگڑ سے پیدا ہوتا ہے","کچے آم کی گٹھلی کی گری"]

ودیت بِجْلی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بِجْلِیاں[بِج + لِیاں]
  • جمع غیر ندائی : بِجلِیوں[بِج + لِیوں (و مجہول)]

بجلی کے معنی

١ - وہ شعلہ نما چمکیلی لہر جو بادلوں کی رگڑ سے پیدا ہوتی ہے، برق، صاعقہ۔

"اس پر تم کو بجلی نے آ دبوچا۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٣٠:١)

٢ - وہ برقی رو جو مقررہ اصول سے پیدا کی جاتی ہے اور اس سے روشنی اور وہ قوت و توانائی حاصل ہوتی ہے جس سے مشینیں وغیرہ چلتی ہیں۔

"بجلی کی قوسی بھٹی میں سو فیصد سکریپ فولاد استعمال ہوتا ہے۔" (١٩٧٣ء، فولاد سازی، ١١)

٣ - کان کی لو میں پہننے کا ایک زیور۔

 نالوں سے پھٹے جاتے ہیں کیوں کانوں کے پردے بھاری نہ تو پتے ہیں نہ بجلی ہے نہ بالے (١٩٣٤ء، ریاض رضوان، ٣٦٣)

بجلی کے مترادف

صاعقہ

آذرخش, الیکٹرسٹی, برق, پھرتیلا, تُرتاریا, ترتریا, تُرتریا, چالاک, چست, دامنی, صاعقہ, طرار, گاج

بجلی english meaning

lightning; thunderbolt(electric) currentactiveburringcraftear-ringelectricitygnashing or grinding one|s teeth from angerkernel of mango stonesmartthunderbolttradevery swift

شاعری

  • کرے ہے خندہ دنداں نما تو میں بھی دوؤں گا
    چمکتی زور ہے بجلی مقرر آج باراں ہے
  • قفس کی تیلیوں میں جانے کیا ترکیب رکھی ہے
    کہ ہر بجلی قریبِ آشیاں معلوم ہوتی ہے
  • بجلی کو چار تنکوں سے سوجھی ہے دل لگی
    چمکی تو آشیاں پہ‘ گری آشیاں سے دور
  • بجلی گری تو آگئی تنکوں پہ بھی بہار
    جیسے چراغ جلنے لگے آشیانے میں
  • نظر کے سامنے ہیں گلشنِ عالم کی تاریخیں
    وہیں بجلی گری ہے‘ جس گلستاں پر بہار آئی
  • فلک سے چل چکی بجلی زمیں پہ آنے کو
    بچاؤں آپ کو یا اپنے آشیانے کو
  • دل بے تاب میں بجلی کی تڑپ ہے یارو
    تم مری قبر پہ رکھنا کسی بھاری سل کو
  • آنکھیں چندھیاگئیں بجلی جو چمک کرلپکی
    آسمانی یہ بلا تھی جوشقی پر لپکی
  • بجلی ہے یا آگ بگولا
    جیسے نام خدا کا بھولا
  • آتش عشق قہر آفت ہے
    ایک بجلی سی آن پڑتی ہے

محاورات

  • آدمی ہے کہ بجلی
  • آنکھوں میں بجلی سی چمک جانا
  • آنکھوں کے نیچے بجلی سی (برق) چمک جانا
  • اگر بجلی بھی گرتی تو خبر نہ ہوتی
  • بجلی پڑنا یا گرنا
  • بجلی پڑے یا ٹوٹے یا گرے
  • بجلی چمکنا
  • بجلی چمکے مینہا برسے
  • بجلی گرنا
  • بجلی مہمان گھر میں نہیں تنکا

Related Words of "بجلی":