بخیر کے معنی

بخیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَخَیْر (ی لین) }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |خیر| کے ساتھ فارسی حرف جار بطور سابقہ لگنے سے |بخیر| مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اچھی طرح","اچھی طرح سے","اچھے کام یا انجام کے لئے","بالکل نہیں","بھلائی سے","بھلائی کے لئے","بہ امن وامان","بہ تندرستی","مع الخیر"]

اسم

متعلق فعل

بخیر کے معنی

١ - اچھی طرح، بھلائی سے، خیریت و عافیت سے، بسلامتی۔

 بشر کو عاقبت کار کا خیال رہے بخیر دیکھئے اپنا مآل ہو کہ نہ ہو (١٨٧٢ء، عاشق، فیض نشان، ١٦٥)

٢ - نیکی کے ساتھ بھلائی کے ساتھ۔

"ہم نہ ترک دنیا کر سکتے ہیں نہ ترک عقبٰی، دونوں جہاں بخیر رہنا چاہئیں۔" (١٩٤٩ء، نکتۂ راز، ٦٥)

٣ - ناممکن، دشوار، محال۔

 ہوتا تھا اس کے ڈر سے غزالوں کا حال غیر الحق سپاہ شر اسے روکے تو یہ بخیر (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٨٢:٢)

٤ - خدا خیریت سے رکھے۔

 یاد ماضی بخیر کیوں اے موت اٹھ رہا ہے یہ شور ماتم کیا (١٩٤٦ء، کلیات فانی، ٧٦)

بخیر english meaning

attended with goodin welfarewellin safety; for goodto a good end or purpose; in peace and safetyfor goodin safelyto be sweetto enjoyto get pleasure fromwell in peace and safetywith good

شاعری

  • مہک وفا کی سدا ساتھ ساتھ چلتی رہے
    محبتوں کے سفر کا بخیر ہوا انجام
  • مہک وفا کی سدا ساتھ ساتھ چلتی رہے
    محبتوں کے سفر کا بخیر ہو انجام
  • اب کی اگر بخیر ہے انجام اشتیاق
    کہیے گا سب مصائب و آلام اشتیاق
  • جب خاتمہ بخیر ہوا فوج شاہ کا
    کوثر پہ پہنچا قافلہ پیاسی سپاہ کا
  • ہوتا تھا اس کے ڈر سے گزالوں کا حال غیر
    الحق سپاہ شر اسے روکے تو یہ بخیر
  • بچ کے غیروں سے جو ہم پہنچے وہاں رات بخیر
    بوسہ مانگا تو لگا کہنے کہ یہ بات بخیر
  • انجام الفتوں کا ابھی تک بخیر ہے
    کہنے میں بات آئے گی بھاوج تو غیر ہے
  • بخیر انجام ہو جس کا وہ ہے خود رفتگی اپنی
    چلے تھے ہم کلیسا کی طرف کعبہ کو جا نکلے
  • سنا ہو تونے بھی ثالث بخیر آگے تری قسمت
    چلا چل ساتھ میرے دیکھ پھر اسرار یزدانی

محاورات

  • انجام بخیر ہونا
  • بخیر انجام ہونا
  • بخیر یاد کرنا
  • خاتمہ بخیر ہونا
  • رسیدہ بود بلائے و‌لے بخیر گذشت
  • عاقبت بخیر ہونا
  • عقبےٰ بخیر ہونا
  • ما بخیر شما بسلامت
  • نیت بخیر ہونا

Related Words of "بخیر":