بداخلاقی

{ بَد + اَخ + لا + قی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |بد| کے ساتھ عربی اسم |خلق| کی جمع |اخلاق| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب |بد اخلاقی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٦ء کو "مضامین تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

بداخلاقی کے معنی

١ - غیر مہذبی، کج خلقی، بری عادتیں۔

"آپ کے پاس وہ اخلاقی طاقت یا بداخلاقی نہیں کہ آپ بتیس کروڑ انسانوں کو ہلاک کرنے کی جرات کرسکیں۔" (١٩٣٠ء، محمد علی (تقریر) ماہنامہ نگار، محمد علی نمبر ١٩٧٨، ٩٢))