بدخو کے معنی

بدخو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَد + خُو }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |بد| کے ساتھ فارسی اسم |خو| کے ساتھ لگانے سے مرکب |بدخو| بنا۔ اردو میں بطور صفت اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بد خصال","بد سرشت","بد طینت","بد مزاج","بری خصلت والا","بُری خصلت والا","تند مزاج"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

بدخو کے معنی

١ - بری خصلتوں والا، جس کی عادتیں اچھی نہ ہوں۔

"خوب سیرت تو نہ تھی مگر خوبصورت تھی بدخو تھی عیب جو نہ تھی۔" (١٩٠٠ء، خورشید بہو، ١٣)

بدخو کے مترادف

ترش رو

اکھڑ, بداخلاق, بدخصلت, بدسیرت, بدمزاج, سترگ, وزبرام, وزپسند, وژاگاہ, وژخو, وژخیم

بدخو english meaning

of bad habits

شاعری

  • تو وہ بدخو کہ تجیر کو تماشا جائے
    غم وہ افسانہ کہ آشفتہ بیانی مانگے
  • دل تو تھا پہلے ہی بدخو کی طرف سے پھیکا
    اس ترش روئی سے پر اور بھی آزردہ ہوا
  • ڈر ڈر کے دیکھتے تھے سیہ رو ادھر ادھر
    دب دب کے بھاگے جاتے تھے بدخو ادھر ادھر
  • تجھے کب صبر اے بدخو کہوں کچھ گر کسی پہلو
    ابھی قابو سے بے قابو طبیعت ہو ہی جاتی ہے

Related Words of "بدخو":