بدلنا کے معنی

بدلنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَدَل + نا }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |بدل| کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگانے سے |بدلنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٧٨٢ء میں |دیوان محبت| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(آنکھ رُخ وغیرہ) بے مروتی ہونا","(پہلو) ایک پہلو سے دوسرے پہلو پر ہونا","ایک جگہ سے دوسری جگہ چلا جانا","تبدیل ہونا","تغیّر و تبدل ہونا","خیالات اور ہوجانا","رنگ متغیر ہونا","طبیعت، مزاج ، خیالات ، عقیدہ اور ہوجانا","مختلف ہونا","منتقل ہوجانا"]

بدل بَدَل بَدَلْنا

اسم

فعل لازم

بدلنا کے معنی

١ - حالت صورت عادت آب و ہوا وغیرہ کا سابق حالت پر برقرار نہ رہنا، پہلے سے مختلف ہو جانا، کچھ سے کچھ ہو جانا۔

 خوب ہی یاد ہے غیروں کو خوشامد کا ڈھنگ کیا بدل جاتے ہیں یہ بھی تری تقریر کے ساتھ (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ١٥٦)

٢ - منحرف ہونا، برگشتہ ہونا۔

 مرد خورشید بدلیں آسماں بدلے زمیں بدلے مگر مجھ سے نہ یارب وہ بت زہرہ جبیں بدلے (١٩٠٠ء، دفتر خیال، تسلیم، ١٥٩)

٣ - ایک چیز کی جگہ دوسری چیز کا آ جانا۔

|میرا چھاتا بدل گیا؛ پھاٹک پر پہرا بدل گیا۔" (١٩٧٠ء، شبد ساگر، ٧ ٢٣٧٢:٧)

٤ - بدلی ہونا، ایک مقام یا عہدے سے دوسرے مقام یا عہدے پر بھیجا جانا۔

|١٨٤ء میں جب ان کے والد سوئز سے بدل کر قاہرہ میں آگئے تو یہ بھی ان کے ساتھ آئے۔" (١٩٠٨ء، مقالات شبلی، ١٣٧:٥)

بدلنا english meaning

to be changed or altered; to changealtervery; to assume another formgrow or become; to shiftturn round; to be removedtransferredtransplanted; to change for the worselook older; to lose colourfadea harea rabbitto alterto assume another formto be transferredto changeto exchangeto shiftto turn aroundto turn roundto vary

شاعری

  • وقت ہی کو جو بدل دے‘ وہ ہے انسانِ عظیم
    وقت کے ساتھ بدلنا کوئی کردار نہیں
  • اپنے کہے سے وہ جو ہوا منحرف، تو پھر
    اپنا لکھا ہوا بھی بدلنا پڑا ہمیں
  • تری زد سے نکلنا چاہتا ہے
    یہ دریا رخ بدلنا چاہتا ہے
  • نشستِ درد بدلی ہے تو اب دل
    ذرا پہلو بدلنا چاہتا ہے
  • اب یہ تقسم کا انداز بدل جائے گا
    مے کدہ بدلے گا ساقی کو بدلنا ہوگا

محاورات

  • آب و ہوا بدلنا
  • آسمان کا رنگ بدلنا
  • بات بدلنا
  • بھیس بدلنا
  • پگڑی بدلنا
  • پہرا بدلنا
  • پیترے بدلنا
  • توتے کی سی آنکھیں بدلنا یا پھیرنا
  • توتے کی طرح آنکھ بدلنا
  • توتے کی طرح دیدے بدلنا

Related Words of "بدلنا":