براتی کے معنی
براتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَرا + تی }
تفصیلات
١ - وہ شخص یا اشخاص جو برات کے جلوس میں دولھا کی طرف سے شریک ہوں، وہ لوگ جو برات کے جشن میں جمع ہوں۔, m["دُلہا کے ہمراہی","دولہا کے ساتھی","شریک جلوس","شریک جلوس برات","واحد اور جمع دونوں استعمال ہوتا ہے","وہ آدمی جو دولہا کے ساتھ شادی کے دن جاتے ہیں","ہم راہ نوشہ"]
اسم
اسم نکرہ
براتی کے معنی
١ - وہ شخص یا اشخاص جو برات کے جلوس میں دولھا کی طرف سے شریک ہوں، وہ لوگ جو برات کے جشن میں جمع ہوں۔
براتی english meaning
One who joins a marriage processionor attends a marriage(fig.) participant of a processionof pleasant aspectthe company and attendants at marriagewedding guest
شاعری
- بٹیا بنا ہے دولھا تو باوا براتی ہے
مفلس کی یہ برات جڑھاتی ہے مفلسی - براتی سب بلایا ہے شرف اپنا دیکھا یا ہے
زری کسوت سراپا کو سورج نوشوہوآیا ہے - کوئی کہتا بہت براتی ہیں اور ساتھ لیے ہیں ٹھاٹھ بڑا
کوئی کہتا اتنے ہاتھی ہیں کچھ چھور نہیں جن کا ملتا - سب لوگ ہیں براتی نیتر ہو یا ہو ناتی
ہیں جیتے جی کے ساتھی پہچان جان والے - تھے براتی وہاں آدم سے لگاتا احمد
اور جبریل امین گوندھ کے سہرا لایا
محاورات
- بر کے نہ ملے بھوسا۔ براتی مانگے چورا
- براتی تو کھا پی کر الگ ہوجاتے ہیں کام دولہا دولہن سے پڑتا ہے۔ براتی کنارے ہوجائیں گے۔ کام دولہا ہی سے پڑے گا
- براتیوں کو کھانے کی چاہ۔ دولہا کو دلہن کی چاہ
- بیاہ نہیں کیا براتیں تو دیکھی ہیں
- تین چپاتی نو براتی‘ کھاؤ چورم چور
- تین کچوری نو براتی کھاو چورم چور اے گھر باسی تیرے بیاہ ہے یا لوٹم لوٹ۔ بدی جب کرتی ہے ایسا ہی کرتی ہے
- ماں (بیٹی گانے والی) دولھی ڈومنی باپ پوت براتی