براق کے معنی

براق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَر + راق }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "دیوان جوشش" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک پتنگا","برق رفتار","بہشتی مرکب رسول مقبول صلى الله عليه وسلم","تیز رو","چابک دست","چسُت و چالاک","فرس مرکب","مجازاً گھوڑا","وہ تعزیہ جس کا دھڑ گھوڑے کا سا اور شکل انسان کی بناتے ہیں","وہ گھوڑا جس پر پیغمبر صلعم معراج کی شب سوار ہو کر تشریف لے گئے تھے"]

برق بَرّاق

اسم

صفت ذاتی

براق کے معنی

١ - چمکیلا، روشن، درخشاں۔

 ضیا میں شہرۂ آفاق ہو گیا اب تو براق کا ہے کو براق ہو گیا اب تو (١٩١٢ء، شمیم، ریاض شمیم، ٢٣:٦)

٢ - سفید، نہایت سفید، صاف شفاف۔

"دری اور نہایت ہی اجل براق چاندی بچھا کے شکنیں مٹائیں۔" (١٩١٤ء، حسن کا ڈاکو، ٥٧:١)

٣ - تیز، رسا۔

 سرعت میں براق نیوی برق سے براق بیتاب مثال نظر عاشق مشتاق (١٩١٢ء، شمیم، معراج شریف، ١٩)

٤ - چالاک، ہوشیار۔

"میں نے دل میں کہا کہ خانم جان تو براق تھی ہی یہ لونڈا کیسا آفت کا پر کالہ ہے۔ (١٨٩٣ء، نشتر، ٨٤)

براق کے مترادف

چالاک

اُجلا, تاباں, تابندہ, جگمگاتا, چالاک, چمکدار, چمکیلا, درخشاں, درخشندہ, ذہین, رخشاں, رخشندہ, سفید, شفاف, صاف, گھوڑا, مشاق, منور, نورانی, ہوشیار

براق english meaning

flashingshiningbrilliantresplendent[A برق]lightning horse (i.e. the quadruped on whopse back the Holy Prophet journeyed during Ascension)milk whitesmartswiftthe mule on which hazrat muhammad (p.b.u.h) is said to have ascended from jerusalem to heavento become impure (the blood)to leave no stone unturnedto work very hardvery white

شاعری

  • پتلی جدھر سوار نے پھیری یہ مڑ گیا
    اترا براق بن کے پری بن کے اڑ گیا
  • کیا پڑی پھرتی ہے اوس کی ہر طرف رف رف نظر
    ہے پری براق سا چہرہ کس کی حلف نظر
  • پھر لڈو بھی تیار کیے ‘ دے قند بہت بادام گری
    براق مکد اور خرمے بھی خو شرنگ‘ امرتی بیر بلی
  • جھاڑیں جو پتلیاں تو نظر سے گیا
    گھوڑا براق بن کے سوئے آسماں گیا
  • سواری کی خاطر نبی کی وثاق
    لیکر آئے سنگات تیزی براق
  • چڑھا براق کے راکب نے دوش پر اپنے
    سکھائی جس کو سواری وہی ہو اوس پہ سوار
  • لائے براق جبرئیل کس کیے اس کے واسطے
    ہوتی تھی جس کی رات دن گنبد عرش پر نماز
  • جوشش انھیں کو بس نظر آتا جمال حق
    دل کا جنھوں کے آئنہ براق ہوگیا
  • صیا میں شہرہ آفاق ہوگیا اب تو
    برق کا ہے کو براق ہوگیا اب تو
  • واہ دل کی مسجد جامع
    جس میں براق فرش سنگی ہے

محاورات

  • سہاتے کا پاد اچھا ان سہاتے کا بول براق۔ سہاتے کی لات نا سہاتے کی بات

Related Words of "براق":