برباد کے معنی
برباد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَر + باد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |بر| کے بعد فارسی مصدر |بودن| کا حاصل مصدر |باد| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے خامَاں","جانا۔ کرنا۔ ہونا کے ساتھ","ستیا ناس","کھویا ہوا"]
اسم
صفت ذاتی
برباد کے معنی
"میرے برباد دل کو ستانے آئے ہو۔" (١٩٢١ء، لڑائی کا گھر،)
خورشید سے زیادہ ہوئی اس میں روشنی جو ذرہ تیری راہ میں برباد ہو گیا (١٨٤٦ء، کلیا آتش، ٢١٨)
برباد کے مترادف
تباہ, خراب, ویران
اجاڑ, اُجاڑ, اُوجڑ, تباہ, تلف, خراب, ضائع, غارت, ویران
برباد english meaning
wastedsquandered; land wastedestroyed; ravaged; abortiveunsuccessfuldesolatedestroyedflung to the windslaidlostruinedsquanderedwaste
شاعری
- برباد جائے یاں کوئی دولت تو کیا عجب
آئی ہے تم کو ملک سلیماں کی کیا خبر - مجھ کو تو ہوش نہیں‘ تم کو خبر ہو شاید
لوگ کہتے ہیں کہ تم نے مجھے برباد کیا - آیا اور اک نگاہ میں برباد کرگیا
ہم اہلِ انتظار کی جاگیر جو بھی تھی - کِھلا جو پھول تو برباد ہوگیا امجد
طلسمِ رنگ مگر غنچگی میں رہتا تھا - کہیں سے اس حسین آواز کی خوشبو پکارے گی
تو اس کے ساتھ بدلے گا دلِ برباد کا موسم - تم محبت کو کھیل کہتے ہو
ہم نے برباد زندگی کرلی - بائے ویران نہ کرباہواگھر
مت دے برباد میری آبادی - آتش عشق نے صنم کی کیا
خاکساروں کی آبرو برباد - اس کے کوچے میں مری خاک کو کرنا برباد
آخری تجھ سے وصیت ہے نسیم سحری - واری گئی اصغر مجھے برباد کروگے
کیا قبر کی آغوش کو آباد کروگے
محاورات
- آبرو برباد ہونا
- باپ دادا کا نام برباد (خراب) کرنا یا مٹانا
- برباد کرنا
- برباد ہونا
- بھرا گھر برباد ہونا
- خانہ بربادی
- دلی تیرہ صدی برباد ہوتی ہے
- دین برباد ہونا
- دین و ایمان برباد ہونا
- دین برباد کرنا