برسات کے معنی
برسات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَر + سات }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |ورش| سے ماخوذ اردو مستعمل |برس| کے ساتھ ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |برسنا| بنا اور اردو زبان میں اس سے مشتق حاصل مصدر |برسات| مستعمل ہے۔ ١٦٢٨ء میں |توزک جہانگیری| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برسنارتو","موسم","بارش کا موسم","بارش کا موسم جو عام طور پر ہندوستان میں پندرہ اساڑھ سے پندرہ بھادوں تک ہوتا ہے","بارش ہونا","چُوما ماسا","فصل باراں","مینہ برسنا","ورش کال"]
ورش بَرْسانا بَرْسات
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بَرساتیں[بَر + سا + تیں (یائے مجہول)]
- جمع غیر ندائی : بَرْساتوں[بَر + سا + توں (واؤ مجہول)]
برسات کے معنی
|یہ موسم برسات بھی بلاے جان ہے۔" (١٩٢١ء، لڑائی کا گھر، ٢٤)
وعدہ آنے کا ہے حسن مت رو ہو نہ اس کو بہانۂ برسات (١٧٨٦ء، میرحسن، دیوان، ٣٥)
جو نور کی برسات میں پیتے ہیں وہ شے لا مجنوں کو بھی عاقل جو بناتی ہے وہ لیلا (١٩٣٤ء، مراثی نسیم، ٩٧:٢)
برسات کے مترادف
برکھا
بارش, برشگال, برکھا, برکھارُت, بسارة, چوماسا, درش, ساون, مینہ, ورشا
برسات english meaning
rainy seasonthe rains; rain (in general)the rainthe rainsthe rainy seasonto pick teeth
شاعری
- اب کی برسات ہی کے ذمہ تھا عالم کا وبال
میں تو کھائی تھی قسم چشم کے تر کرنے کی - یاد میں تجھ زلف کے گریہ سے شوخ
روز میرا رات ہے برسات کی - بھری برسات خالی جارہی ہے
چراغوں کا دھواں دیکھا نہ جائے - برسات کے موسم سے تجھے پیار بہت تھا
اب دیکھ لے آکر مِری روتی ہوئی آنکھیں - حُسن کو آتا ہے جب اپنی ضرورت کا خیال
عشق پر لُطف کی برسات بھی ہوجاتی ہے - مزا برسات کا چاہو تو ان آنکھوں میں آبیٹھو
سفیدی ہے‘ سیاہی ہے‘ شفق ہے ابر باراں ہے - سچے جذبوں سے مہنگی ہوگئی دھات
اب کے خوب ہوئی بن موسم برسات - دیکھئے خُون کی برسات کہاں ہوتی ہے!
شہر پر چھائی ہُوئی سُرخ گھٹا ہے کب سے - صداؤں کے الفاظ ملنے نہ پائیں
نہ بادل گھریں گے نہ برسات ہوگی - کبھی برسات میں شاداب بیلیں سوکھ جاتی ہیں
ہرے پیڑوں کے گرنے سے کوئی موسم نہیں ہوتا
محاورات
- آپ سے چار برساتیں زیادہ دیکھی ہیں
- آپ سے چار برساتیں میں نے زیادہ دیکھی ہیں
- آولی ٹلے برساتوں جئے
- اولے ٹلے برساتوں جئے
- برسات بر کے ساتھ
- برسات میں کڑہائی گھر گھر
- بھری برسات میں آبدست نہ لیوے وہ بھڑوا آلستی ہے۔ بھری برسات میں نہ منہ دھووے وہ بھڑوا السیٹی ہے
- چار برساتیں زیادہ دیکھی ہیں
- دس کماتے تھے بیس کھاتے تھے۔ برسات کے بعد گھر آتے تھے
- دس کماتے تھے دس کھاتے تھے۔ برسات کے بعد گھر آتے تھے