بزرگ کے معنی
بزرگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بُزُرْگ }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ملتا ہے۔١٦٢٨ء میں "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آباؤ اجداد","باپ دادا","خدا رسیدہ","دیرینہ سال","ذی عزت","سن رسیدہ","شرارتی آدمی","صاحب شان و شوکت","طنزاً شریر","کہن سالی"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : بُزُرْگان[بُزُر + گان]
- تفضیلی حالت : بُزُرْگوں[بُزُر + گوں (واؤ مجہول)]
بزرگ کے معنی
عزیزوں کی اعانت گم بزرگوں کا ادب رخصت جو دل بدلا تو سب بدلا خدا رخصت تو سب رخصت (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٧٠:١)
|بزرگوں کا کام معاف کرنا ہے۔" (١٩٣٦ء، گرداب حیات، ١٠)
|میں - جناب ملا محمد باقر اصفہانی سے ملا - نہایت بزرگ خصت آدمی ہیں۔" (١٩١٢ء، روزنامچۂ سیاحت، ٧٩)
|بڑھیا مفتی صاحب کو بزرگ غازی پرہیزگار سمجھ کر فرزانہ کے نکاح کا معاملہ ان کے سپرد کر دیتی ہے۔" (١٩٢٩ء، تمغۂ شیطانی، ٨٣)
|لڑکے کو گھوڑے پر چڑھاتے دیسی اور انگریزی باجا بجاتے کسی بزرگ مقام پر لے جاتے ہیں۔" (١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد، ٣٧)
|راوی کا بیان ہے کہ طفیل بزرگ شکم آدمی تھے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٦٦:٣)
|وہی پیران کہن سال اپنے ملک کی خدمات بزرگ بجا لائے ہیں جنہوں نے جوانوں کی ہمت افزائی کی ہے۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٦)
|آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ بزرگ کون ہیں" (١٩٢٨ء، خطوط محمد علی، ١٨٨)
|بزرگ کا پہلا شعبہ ہمایوں ہے اور دوسرا نہفت۔" (١٩١٦ء، ہندوستان کی موسیقی، شرر، ١٥)
|بزرگ کہہ گئے ہیں کہ جو کوئی ہر ایک سے آشنا ہو تو اس کی آشنائی کوں اعتبار نہیں ہے۔" (١٧٤٦ء، قصۂ مہر افروز و دلبر، ١٢٥)
بزرگ کے مترادف
جد, سلف, جلیل, عظیم, کلاں, ماجد, بھگت, ولی, مجید, امجد
بوڑھا, بُڈھا, بڑا, بڑے, پارسا, پُرکھا, پیر, سلف, سنجیدہ, شریف, عظیم, متقی, محترم, مسن, معزز, معظم, معمر, نجیب, نیک, ولی
بزرگ english meaning
& N- greatreverendvenerableagednoblerespectedrespectable; great mangrandee; old manelderrespectable person; holy mansaint; sagewise man; ancestorforefathera grandeea noblea sainta stewan eldergreatsimmering
شاعری
- لازم نہیں کہ خضر کی ہم پیروی کریں
مانا کہ اک بزرگ ہمیں ہمسفر ملے - قدیم قصبوں میں کیسا سکون ہوتا ہے
تھکے تھکائے ہمارے بزرگ سوتے ہیں - تو اپنی خانہ زادی کا حق کر چکا ادا
پیش خدا بزرگ ہے صابر کا مرتبا - لازم خوشی ہے جو جسے عہدہ سپرد ہو
چھوٹوں کے تم بزرگ بزرگوں کے خرد ہو - یہ زمانہ وہ ہے جس میں ہیں بزرگ و خرد جتنے
انہیں فرض ہوگیا ہے گلہ حیات کرنا - فرماتی تھیں یہ دختر خاتون کائنات
تم دونوں کے بزرگ ہو یہ کون سی ہے بات - لیصلى الله عليه وسلم ہے ہاتھ میں اک چوب خیز راں وہ جواں
بلند بینی و خوش صورت و بزرگ نہاد - اے دو بزرگ پیرا زاد
عثمان علی دوی داماد - کسی بزرگ کے آگے عزل جو اپنی پڑھے
تو بوالفضول کہیں اس کو ہر طرح عقلا - کسی میں دم ہی نہیں ہے تو دم بھریں کس کا
بزرگ ہی نہیں باقی ادب کریں کس کا
محاورات
- آملہ کا کھایا بزرگ کا فرمایا پیچھے معلوم ہوتا ہے
- آملے کا کھایا بزرگ کا فرمایا پیچھے معلوم ہوتا ہے
- آملے کا کھایا، بزرگ کا فرمایا پیچھے معلوم ہوتا ہے
- ازخورداں خطا و ازبزرگاں عطا
- ایسے بزرگ کے قدم دھو دھو کر پیجئے
- باادب باش تا بزرگ شوی
- بزرگ بایدت بخشندگی کن
- بزرگوں کی مٹی میں جان ڈالنا
- بزرگی بعقل است نہ بسال
- بزرگی خوردی سب ڈوبی