بشرطیکہ کے معنی

بشرطیکہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَشَر + طے + کِہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |شرط| کے ساتھ فارسی حرف جار |ب| بطور سابقہ لگا کر فارسی (یائے) موصولہ اور |کہ| بطور لاحقۂ صلہ لگنے سے |بشرطیکہ| مرکب بنا۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء میں "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس شرط پر","اس شرط کے ساتھ کہ","بشرط آنکہ","تابع فعل (فارسی)"]

اسم

متعلق فعل

بشرطیکہ کے معنی

١ - شرط یا التزام یہ ہے کہ، اگر ایسا ہو جائے تو۔

"اگر تم اپنے نبی پر ایمان لائے ہو تو نبی کی اتباع بھی کرو بشرطیکہ اس حدیث کی اصلیت ثابت ہو۔" (١٩٧٧ء، ملفوظات اقبال، ٤٤٢)

بشرطیکہ english meaning

on the condition thaton the agreement or stipulation thatprovidedso thatwith the proviso that

شاعری

  • مصحفی ہم تو فقط دید ہی پر صبر کریں
    پر بشرطیکہ کبھی وہ بھی میسر آئے